حیدرآباد، جامعہ سندھ جامشورو کے تین اسکالرز کے پی ایچ ڈی سیمینارز آج اور کل منعقد ہونگے

بدھ 11 مارچ 2015 21:07

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) جامعہ سندھ جامشورو کے تین اسکالرز کے پی ایچ ڈی سیمینارز آج اور کل منعقد ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق فیکلٹی آف سوشل سائنس کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالرسول عباسی کے اعلامئے کے مطابق اینالاٹیکل کیمسٹری شعبے کے اسکالر زاہد حسین شر کا فائنل پی ایچ ڈی سیمینار (آج) 12 مارچ کو نیچرل سائنس فیکلٹی کی ڈین آفس میں واقع وڈیو کانفرنس روم میں منعقد ہوگا جبکہ سندھ ڈولپمنٹ اسٹیڈیز سینٹر کے دو اسکالرز نازیہ بھٹو اور عاشق جویو کے سیکنڈ پی ایچ ڈی سیمینار (کل) 13مارچ کو صبح 10:00 بجے انٹرنیشنل رلیشنس شعبے کے نلسن منڈیلا ہال میں منعقد ہونگے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسکالر زکے سپروائیزرپروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال بھنگر اور پروفیسر ڈاکٹر پرویز احمد پٹھان جبکہ کوسپروائیزر پروفیسر ڈاکٹر طفیل حسین شیرازی اور ڈاکٹر شفیع محمد نظامانی بھی موجود ہونگے۔ اسکالرز اپنی تحقیق کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے سوالات کے جوابات بھی دیں گے۔ نیچرل اور سوشل سائنس فیکلٹی کے ڈین کی جانب سے تمام اساتذہ اور ریسرچ اسکالرز کو سیمینار میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے

متعلقہ عنوان :