کراچی ،اسٹیٹ بینک کا چینی کی برآمد پر نقد زر اعانت حاصل کرنے کے متعلق اہل شوگر ملز کے کیسز کو پروسیس کرنے کیلئے مجاز ڈیلروں کیلئے طریقہ کار جاری

بدھ 11 مارچ 2015 22:11

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) چینی کی برآمد کے سلسلے میں وفاقی حکومت کی جانب سے نقد سبسڈی کے اعلان کے مطابق اسٹیٹ بینک نے چینی کی برآمد پر نقد زر اعانت حاصل کرنے کے متعلق اہل شگر ملز کے کیسز کو پروسیس کرنے کے لیے مجاز ڈیلروں (ADs) کے لیے طریقہ کار جاری کر دیا ہے۔گزشتہ روز جاری ہونے والے ای پی ڈی کے سرکلر لیٹر نمبر 05 کے مطابق مجاز ڈیلرز اپنے متعلقہ محکمہ جاتی/کاروباری/گروپ سربراہان کے ذریعے زر اعانت کا دعویٰ کرنے کے لیے شگر ملز کی درخواستیں فنانس ڈویڑن کے نوٹی فکیشن کے تحت مجوزہ فارمیٹ پر فارن ایکس چینج آپریشنز ڈپارٹمنٹ (ایف ای او ڈی) بینکنگ سروسز کارپوریشن ہیڈ آفس کراچی یا ایس بی پی بی ایس سی فیلڈآفس کو سرکلر لیٹر کا حوالہ دے کر مقررہ دستاویزات کی توثیق شدہ مستند نقول کے ہمراہ بھجوا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کی منظوری کے 45 دن بعد یا 15 مئی 2015 کے بعد کی گئی شپ منٹس زر اعانت کی اہل نہیں ہوں گی۔ افغانستان کو 450 امریکی ڈالر فی میٹرک ٹن سے کم قیمت پر چینی کی برآمد زر اعانت کی اہل نہیں ہو گی۔ زر اعانت کی اجازت صرف ای فارم پر برآمدی آمدنی کی مکمل وصولی کے بعد دی جائے گی۔ چینی کی ملزاپنے مجاز ڈیلر کے ذریعے اپنی برآمدی آمدنی کی مکمل وصولی کے 90 دن کے اندرایف ای او ڈی ، ایس بی پی بی ایس سی یا ایس بی پی بی ایس سی کے متعلقہ فیلڈ آفس سے رابطہ کریں گی۔ نامکمل درخواستوں کو زیر غور نہیں لایا جائے گا۔ مجاز ڈیلروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اس نوٹس کی تفصیلات سے اپنے متعلقہ فریقوں کو آگاہ کریں

متعلقہ عنوان :