ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب ، چوہدری شجاعت کے بعد آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

بدھ 11 مارچ 2015 23:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) ملک میں ہونے والے سینیٹ انتخابات کے بعد متفقہ طور پر چیئرمین سینیٹ کے لیے پیپلز پارٹی کے رضا ربانی کو نامزد کر دیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے تاحال کسی نام پر اتفاق نہیں ہو سکا۔

(جاری ہے)

اسی حوالے سے اسلام آباد میں زرداری ہاﺅس میں سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی ہے جبکہ اس ملاقات میں بھی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے نام پر اتفاق نہیں کیا جا سکا۔ملاقات کے بعد چوہدری شجاعت زرداری ہاﺅس سے روانہ ہو گئے ہیں جبکہ ان کے بعد جمعیت علماءاسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے آصف زرداری کی ملاقات شروع ہو گئی ہے جس میں ڈپٹی چیئرمین کے نام پر مشاورت کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :