ایم کیو ایم کے وفد کی وزیر اعلی سندھ سے ملاقات، کراچی کے حالات پر تبادلہ خیال

بدھ 11 مارچ 2015 23:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) ایم کیو ایم کے وفد نے وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات جس میں نائن زیرو پر چھاپے پر پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے وزیراعلی سندھ سے ملنے والے وفد میں فاروق ستار،بابر غوری،فیصل سبزواری اور کنور نوید جمیل شامل ہیں۔اس ملاقات میں ایم کیو ایم کاوفد وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔