کسانوں نے یکم اپریل سے کھادکی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کومسترد کر دیا
جمعرات 12 مارچ 2015 14:37
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء)کسانوں نے کھادفیکٹریوں کی جانب سے یکم اپریل سے کھادکی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کومستردکرتے ہوئے کہاہے کہ اگرکھادفیکٹریوں نے کھادکی قیمت میں اضافہ کیاتوکھادفیکٹریوں کے سامنے احتجاجی دھرنے دیں گے اورزراعت کے شعبے میں کھادکے استعمال بندکرائیں گے۔ پاکستان میں پہلے ہی کھادکی قیمتیں بھارت میں کھادکی قیمتوں کے مقابلے میں دوگنی ہیں،زرعی مداخل کی قیمتوں میں اضافے کے مقابلے میں زرعی اجناس کی قیمتوں میں انتہائی کمی ہوئی ہے۔
کسانوں کوچاول، کپاس آلواورسبزیوں کی قیمت گذشتہ سال کے مقابلے میںآ دھی ملی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک طرف شوگرملوں کی جانب سے گنے کی ادائیگی نہ ہونے کے باعث کاشتکارپریشانی کاشکارہیں تودوسری طرف کھادفیکٹریوں نے کھادکی قیمتوں میں اضافے کااعلان کرکے کاشتکاروں کومزید پریشانی میں مبتلاکردیاہے، پاکستان کسان بورڈکے ضلعی صدرمیاں ریحان الحق ایڈووکیٹ نے کہاکہ زراعت ملکی معیشت کی ریڑھی کی ہڈی ہے جسے توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے ، کاشتکاروں کامعاشی قتل برداشت نہیں کریں گے ،حکومتی پالیسیوں سے عوام تنگ آچکے ہیں کوئی شعبہ ایسانہیں جو حکومت سے پریشان نہ ہو۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
پنجاب میں داخل ہونے والے 2 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک
-
لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں "اپنی چھت اپنا گھر" پروجیکٹ کی اصولی منظوری
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.