مظفر آباد،رضا ربانی کا چیئرمین سینیٹ نامزد ہونا جمہوریت کی فتح ،پیپلزپارٹی کی مفاہمتی پالیسی کا تسلسل ہے ،چوہدری صبور احمد

جمعرات 12 مارچ 2015 15:17

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے رہنما چوہدری صبور احمد نے کہا ہے کہ رضا ربانی کا چیئرمین سینیٹ نامزد ہونا جمہوریت کی فتح اور پیپلزپارٹی کی مفاہمتی پالیسی کا تسلسل ہے جو محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے دی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے ٹیلیفونک گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ رضا ربانی نے آمریت کیخلاف قائدین کے شانہ بشانہ ایک طویل جنگ لڑی‘ قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کیں اور وقت کے آمروں کو چلتا کرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ رضا ربانی ایک نظریاتی انسان ہیں اور توقع ہے کہ وہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف و دیگر رہنماؤں نے رضا ربانی کو چیئرمین سینیٹ نامزد کر کے منجھے ہوئے سیاستدان کو عزت دی ہے جس سے یقینا جمہوری ادارے مستحکم ہونگے اور سیاسی کارکنوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :