تھوری روڈ کی لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی کے ذمہ دارپترینڈ پراجیکٹ کی انتظامیہ ، ایم سی ڈی پی کی حکام اور محکمہ شاہرات ہیں اگر فوری طور پر سڑک کی بحالی کیلئے اقدامات نہ اٹھائے گئے تو سپریم کورٹ چوک میں دھرنا دینگے، بیرسٹر افتخار گیلانی
جمعرات 12 مارچ 2015 16:25
مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) مسلم لیگ ن کے رکن قانون ساز اسمبلی بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ تھوری روڈ کی لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی کے ذمہ دارپترینڈ پراجیکٹ کی انتظامیہ ، ایم سی ڈی پی کی حکام اور محکمہ شاہرات ہیں اگر فوری طور پر سڑک کی بحالی کیلئے اقدامات نہ اٹھائے گئے تو سپریم کورٹ چوک میں دھرنا دینگے کئی ہفتوں سے سڑک کی بندش حکومت آزادکشمیر کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے سڑک بند ہونے کے باعث لوئر چھتر کی کثیر آبادی محصور ہو کر رہ گئی ہے اور اسمبلی سیکرٹریٹ سے متصل سڑک کی بندش حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے سڑک لینڈ سلائیڈنگ کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے وزیراعظم اور وزراء میرپور کے ضمنی الیکشن میں مصروف ہیں انہیں آزادکشمیر کے عوام کے مسائل کی کوئی پرواہ نہیں ہے دارالحکومت ویران ہے جسکے باعث عام آدمی شدید مشکلات کا شکار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں سے تھوری روڈ لینڈ سلائیڈنگ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہو گئی ہے اور لوگوں کیلئے پیدل چلنے کا راستہ بھی نہیں بچا لیکن حکومتی سطح پر سڑک کی بحالی کیلئے کوئی سنجیدہ قدم نہیں اٹھایا گیا چیئرمین ترقیاتی ادارہ کے گھر کے عین سامنے سے سڑک بند ہے جو حکمرانوں کی سنجیدگی کا عملی اظہار ہے جو چیئرمین اپنے گھر کے سامنے سے سڑک بحال نہیں کروا سکتا وہ عوام کی کیا خدمت یا شہر کے مسائل کیسے حل کرے گا انہوں نے کہا کہ حکومتی ادارے کسی بھی معاملہ پر اس وقت تک کان نہیں دھرتے جب تک احتجاج کے ذریعے آواز بلند نہ کی جائے نا اہل حکمران الیکشن کی مصروفیات میں عوام کو بھول چکے ہیں لوئر چھتر کے عوام کو احتجاج پر مجبور کیا جا رہا ہے کئی روز گزرنے کے باوجود سڑک کی بحالی کیلئے کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا اگر سڑک کی فوری بحالی نہ کی گئی تو احتجاج کا راستہ اپنانے پر مجبور ہونگے۔
متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.