نئے امریکی سفیر کو پاکستان میں خصوصی ٹاسک،

نئے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کو دہشتگردی کیخلاف جنگ کو مزید موثر بنانے کے لئے اسلام آباد میں تعینات کیا گیا، انہیں پاکستان میں ہونے والے افغان امن کوششوں میں اہم کردار سونپا گیا ہے نئے امریکی سفیر نے اسرائیل اور شام میں ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ کے طورپر بھی خدمات سرانجام دیں ، اسرائیل فلسطین امور کے ڈائریکٹر بھی رہے ، ہیل کا کیریئر ڈپلومیٹ کے طور پر خدمات سرانجام دیتے گز را ہے وہ اردن میں 2005ء سے 2008ء تک امریکی سفیر تعینات ر ہے

جمعرات 12 مارچ 2015 21:40

نئے امریکی سفیر کو پاکستان میں خصوصی ٹاسک،

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) نئے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کو دہشتگردی کیخلاف جنگ کو مزید موثر بنانے کے لئے اسلام آباد میں تعینات کیا گیاہے انہیں پاکستان میں ہونے والے افغان امن کوششوں میں اہم کردار سونپا گیا ہے وہ موجودہ امریکی سفیر رچرڈ اولسن کی جگہ لیں گے پاکستان میں لوگ امریکہ کے کردار کو شک کی نگاہوں سے دیکھتے ہیں ، وہ مشرق وسطیٰ میں امریکی مداخلت سے پہلے کے حالات کا آج کے امن وامان کی صورتحال سے موازنہ کرتے ہیں ۔

ڈپلومیٹک ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ ڈیوڈ ہیل کی پاکستان میں بطور امریکی سفیر تعیناتی کا مقصد دہشتگردی کیخلاف جنگ کو مزید موثر بنانا ہے بلکہ ان کو افغانستان میں قیام امن کے لیے کی جانے والی کوششوں میں ایک اہم کردار بھی سونپا گیا ہے ان کو اس وقت اولین کی جگہ تعینات کیا گیا ہے مشکل ترین حالات میں جب پاکستان افغانستان میں امن کے لیے دہشتگردی کیخلاف خطے میں کردار ادا کررہا ہے جبکہ ضرب عضب بھی کامیابی سے جاری ہے پاکستانی قوم دہشتگردی کیخلاف امریکی جنگ کو شک کی نگاہ سے دیکھتی ہے وہ اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں جو امریکہ نے مشرق وسطیٰ ، عراق ، لیبیا ، شام اور دیگر ممالک میں پالیسی اختیار کی ہے امریکی مداخلت سے مشرق وسطیٰ کا معاملہ اور بھی گھمبیر ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈیوڈ ہیل کو مشرق وسطیٰ میں مسلمان ممالک کے حوالے سے ڈیلنگ کا کافی تجربہ ہے انہیں 2011-2013ء میں مشرق وسطیٰ میں امریکہ کی جانب سے خصوصی کردار سونپا گیا انہوں نے اسرائیل اور شام میں ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ کے طورپر بھی خدمات سرانجام دی ہیں اور اسرائیل فلسطین امور کے ڈائریکٹر بھی رہے ہیں ہیل کا کیریئر ڈپلومیٹ کے طور پر خدمات سرانجام دیتے گزارا ہے وہ اردن میں 2005ء سے 2008ء تک امریکی سفیر تعینات ر ہے ۔ انہوں نے تنزانیہ ، بحرین ، سعودی عرب اور یو ایس مشن کے طور پر اقوام متحدہ میں خدمات سراہا ہے پاکستان اور چین افغان طالبان اور کابل حکومت کے درمیان سہولت کار کا کردار ادا کررہے ہیں نائن الیون کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ جب طالبان کے ساتھ کابل حکومت مذاکرت کررہی ہے ۔