حیدرآباد،جامعہ سندھ کی سینڈیکیٹ کے اساتذہ کی چار نشستوں پر انتخابات کا انعقاد
جمعرات 12 مارچ 2015 22:39
حیدرآباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) جامعہ سندھ کی سینڈیکیٹ کے اساتذہ کی چار نشستوں پر انتخابات رجسٹرار غلام محمد بھٹو کی زیر نگرانی منعقد ہوئے، جس میں پروفیسر کی نشست پر ڈاکٹر پرویز احمد پٹھان نے 38 ، ایسوسی ایٹ پروفیسر کی نشست پر ڈاکٹر عرفانہ بیگم ملاح نے 26، اسسٹنٹ پروفیسر کی نشست پر امید علی رند نے 92 اور لیکچرار کی نشست پر مہر علی قاضی نے 100 ووٹ لیکر واضح کامیابی حاصل کرلی۔
کامیاب ہونے والے امیدوارں کا نوٹیفکیشن 16 مارچ کو جاری کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق جامعہ سندھ سینڈیکیٹ کی پروفیسر کی نشست پر ڈاکٹر پرویز احمد پٹھان اور ڈاکٹر محمد خان سانگی کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں ڈاکٹر پرویز احمد پٹھان نے 38 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی، ان کے مقابلے میں ڈاکٹر محمد خان سانگی نے 13 ووٹ حاصل کیے۔(جاری ہے)
ایسوسی ایٹ پروفیسر کی نشست پر ڈاکٹر عرفانہ بیگم ملاح نے 26 ووٹ لیکرکامیابی حاصل کرلی، جبکہ ان کے مخالف امیدوار ڈاکٹر اظہر علی شاہ نے 19 ووٹ حاصل کیے۔
دوسری جانب اسسٹنٹ پروفیسر کی نشست پر امید علی رند نے 92 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی، جبکہ ان کے مقابلے میں ڈاکٹر حیدر علی نظامانی نے 84 وٹ حاصل کیے۔ اسی طرح لیکچرار کی نشست پر تین امیدواروں نے کامیابی کے لیے اپنی قسمت آزمائی، جس میں سے مہر علی قاضی نے 100 ووٹ لیکر برتری حاصل کی، جبکہ ان کے مقابلے میں انتخاب لڑنے والے امیدوار غلام مصطفی تھیبو نے 61 اور عبدالرحمان نانگراج نے 16 ووٹ حاصل کیے۔ سینڈیکیٹ کے اساتذہ کے چار نشستوں پر انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے سرکاری طور پر نوٹیفکیشن 16 مارچ پر جاری کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل سے شروع ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.