میرپور ضمنی الیکشن میں ڈرامائی موڑ آگیا‘ وزیراعظم کی دھواں دھار بیٹنگ ،چھکے لگا کر صورتحال یکسر بدل دی

جمعہ 13 مارچ 2015 15:11

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) میرپور ضمنی الیکشن میں ڈرامائی موڑ آگیا۔ وزیراعظم کی دھواں دھار بیٹنگ ،چھکے لگا کر صورتحال یکسر بدل دی۔چوہدری جاوید اقبال صدر چیمبر کی حمایت نے الیکشن کو ون وے کر دیا۔مخالفین جلسہ دیکھ کر پریشان،پورا شہر امڈ آیا۔چیمبر آف کامرس ممتاز کاروباری شخصیت چوہدری جاوید اقبال نے ضمنی الیکشن میں وزیراعظم چوہدری عبدالمجید اور ان کے نامزد امیدوار چوہدری اشرف کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

جس کے بعد میرپور میں ضمنی الیکشن کے صورتحال یکسر تبدیل ہوگئی ہے اور الیکشن مہم مکمل چوہدری اشرف کے حق میں ہو گئی ہے وزیراعظم کے کامیاب چھکے نے مخالفین کے ہوش اڑا دئیے ہیں۔کارنر میٹنگ جلسہ کی شکل اختیار کر گئی اس کا انعقاد مڈل سکول بی ٹو میں کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جہاں ایک روز قبل سے ہی گہما گہمی جاری رہی۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ ٹھپے لگانے کا دور گذر گیا۔

لوگ اب برادری ازم کو نہیں مانتے نہ ہی لوگوں کو ڈھول پر نچا کر بے وقوف بنایا جا سکتا ہے چوہدری جاوید اقبال بہترین ورکر ہے میں اس کی صلاحتیوں کا قائل ہوں۔ آج اس جرات مند نوجوان نے میرا دل جیت لیا ہے یہ عظیم ماں کا بہادر بیٹا ہے ۔آج مخالفین کی آنکھیں کھل جانی چاہیں۔وہ دیکھ لیں کہ آج میرپور کے لوگوں نے چوہدری اشرف کے حق میں ووٹ دے دیا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ میں نے کبھی جھوٹے وعدے یا لارے نہیں لگائے بلکہ عملاً کام کیا ہے نکیال، غازی آباد اور چیچاں کے سیاسی کلب لوگوں کو پسماندہ رکھ کر اپنا محکوم رکھنا چاہتے ہیں مگر میں نے ان کے ان عزائم کو پاش پاش کر کے سیاست کو عام آدمی تک لا کھڑا کیا ہے چوہدری جاوید اقبال نے محنت سے ثابت کیا ہے کہ وہ مخلص دوست ہیں ان کو مبارکباد دیتا ہوں کہ ان کے چاہنے والے پورے شہر سے یہاں امڈ آئے ہیں ایسی لازوال محبتیں سرمایا ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ریات کا چیف ایگزیکٹو ہوں بیرسٹر سلطان وزیراعظم نہیں بن سکتا۔اس کی اچھل کود صرف اقتدار کے لیے ہے اس نے ماں کا دودھ پیا ہے تو سامنے آئے اور روکے میرا راستہ۔اس کو اس کی اوقات یاد دلا دوں گا۔قبل ازیں چوہدری جاوید اقبال صدر چیمبر آف کامرس نے کہا کہ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید انقلابی وزیراعظم ہیں جنھوں نے خطے کی تقدیر بدل دی ہے ۔

آج آزادکشمیر اور میرپور کا رخ تبدیل ہو چکاہے۔ ہم نے اسی وجہ سے ان کی اور ان کے نمائندے کی غیر مشروط حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ چوہدری جاوید کی طرف سے حمایت کے اعلان کے ساتھ ہی پورا پنڈال تالیاں بجاتے ہوئے کھڑا ہو گیا۔ اور ان کے فیصلے کی مکمل تائید کی ۔چوہدری جاوید اقبال نے کہا کہ اللہ جسے عزت دے اس کی عزت کرنے چاہیے۔ بازاری اور غلط زبان استعمال کرنے والے عوام کی کون سی خدمت کر رہے ہیں انھوں نے کہا کہ چوہدری عبدالمجید نے سٹیٹس کو کو توڑا ہے۔

میرپور انڈسٹری کے مسائل کے حل کے لیے ان کی کوششیں لائق تحسین ہیں انھوں نے میڈیکل کالجز ، یونیورسٹیز ،سڑکوں کی تعمیر کا جال بچھا دیا ہے۔ تقریب سے سینئر وزیر ھکومت چوہدری محمد یاسین، وزراء حکومت افسر شاہدایڈووکیٹ، علی شان سونی، محمد حسین سرگالہ، PSFکے مرکزی چےئرمین سردار ضیاء القمر ،سابق ممبر کشمیر کونسل چوہدری سلیمان ایڈووکیٹ، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر حاجی منصف داد ایڈووکیٹ، سابق صدر بار سردار اعجاز نذیر ایڈووکیٹ، تھوک فروش کے مرکزی رہنما چوہدری ممتاز، خواجہ ظفراقبال، بابر شہزاد، حاجی انور ایڈووکیٹ، کامران طارق ایڈووکیٹ، راجہ عارف سابق بینکار، غلام رسول عوامی، چوہدری لال حسین ایڈووکیٹ، خواجہ ساجد پہلوان، ڈاکٹر طاہر امین، علی امین ،صدر تھوک فروشاں چوہدری عاشق حسین، سیٹھ محمد اشرف، سید لال شاہ بخاری، راجہ شمس، عاشق سلہریا، اشفاق انصاری، سلیم الدین، عبدالقیوم پنسار، چوہدری نواز ایڈووکیٹ بی ٹو، چوہدری ریاض زمان، ظفر زمان، راجہ آفتاب بشیر ،ارشد مغل سابق صدر چیمبر آف کامرس ،اشرف بھولہ سبزی والا، ایاز ظفر،چوہدری عجائب بی ٹو،چوہدری محمد عقیل بی ٹو، چوہدری محمد شکیل بی ٹو،حاجی لطیف جمال، خادم حسین خاور، ارشد میر بی ٹو،چوہدری ممتاز تھوک والا،حاجی صابر بی ٹو کے علاوہ درجنوں اہم افراد کے علاوہ ہزراوں افراد نے جلسہ میں شرکت کی۔

کارنر میٹنگ جلسہ کی صورتحال اختیار کر گئی اب تک کی سب سے بڑی میٹنگ تھی وزیراعظم بھرپور مسرور دکھائی دےئے اور چوہدری جاوید کو شاباش اور مبارکباد دیتے رہے۔

متعلقہ عنوان :