بھارت میں گندم کھانے سے سر کے بال جھڑنے کا معاملہ سامنے آگیا

جمعہ 13 مارچ 2015 16:46

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء ) بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں گندم کھانے کی وجہ سر کے بال جھڑنے کا معاملہ سامنے آگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ بیماری گندم میں پائے جانے والیایک عنصر سیلینیم کے سبب پیدا ہوئی ہے۔متاثرہ افراد جس گندم کا استعمال کر رہے تھے، اس میں یہ عنصر معمول سے 300 گنا زیادہ پایا گیا ہے۔جے پور کے علاقے جھوٹواڑا میں تقریباً چار ماہ پہلے کچھ گھرانوں میں سرکے بالوں کو ہاتھ لگاتے ہی بال گرنے کا مسئلہ سامنے آیا تھا۔

اس وقت اس معاملے کو انتہائی عجیب سمجھا گیا تھا۔ان مریضوں کو علاج کے لیے جے پور کے سوائی مان سنگھ ہسپتال بھیجا گیا۔ ڈاکٹروں نے بال اور ناخنوں کا ٹیسٹ کروایا تو ان میں سیلینیم کی کثرت پائی گئی۔ بعد میں ان خاندانوں میں استعمال کیے جانے والے گندم کا ٹیسٹ کیا گیا تو اس میں بھی سیلینیم بھاری مقدار میں پایا گیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ عام طور پر فی کلو گرام گندم میں سیلینیم کی مقدار 0.4 ملی گرام ہوتی ہے، جبکہ متاثرہ گھرانوں کے زیرِاستعمال گندم میں یہ مقدار 154 ملی گرام فی کلو تک پائی گئی۔

ڈاکٹروں کے مطابق، جسم کے لیے سیلینیم ضروری ہے۔ اس لیے کہ یہ جسم کے نقصاندہ عناصر کو تباہ کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، لیکن اس کی زائد مقدار سے ناخن اور بال جھڑنے کے مسئلے کے ساتھ ساتھ دانتوں اور جوڑوں میں درد کی بیماری بھی لاحق ہو سکتی ہے۔ہندوستان میں ایسا ہی معاملہ پنجاب کے شہر ہشیار پور میں بھی سامنے آچکا ہے، جبکہ چین، وینزویلا وغیرہ میں ایسے معاملے اکثر سامنے آتے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :