خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن کے دوران دھاندلی کی تحقیقات کیلئے تمام ریکارڈ طلب کرناایک اچھا اقدام ہے،سکندرشیرپاؤ،

الیکشن کمیشن کے دھاندلی سے متعلق تحقیقات کے فیصلہ سے سینیٹ انتخابات میں مزید شفافیت پیدا ہو گی،چےئرمین قومی وطن پارٹی خیبرپختونخوا

جمعہ 13 مارچ 2015 19:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13مارچ۔2015ء) قومی وطن پارٹی کے صوبائی چےئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤنے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے سینیٹ کے حالیہ انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن کے دوران دھاندلی کی تحقیقات کیلئے تمام ریکارڈ اور الیکشن بیلٹ بکس20مارچ تک طلب کرناایک اچھا اقدام ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے دوران ووٹ اسمبلی سے باہر لے جانے پر ہم اور دوسری جماعتوں نے اعتراض کیا اور آخر کار ہماری اعتراضات اس وقت صحیح ثابت ہوئیں جب گنتی کے دوران بیلٹ بکس سے خالی پرچیاں برآمد ہوئی۔انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے دھاندلی سے متعلق تحقیقات کے فیصلہ سے سینیٹ انتخابات میں مزید شفافیت پیدا ہو گی۔انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ الیکشن کمیشن اس معاملے کی تہہ تک پہنچ جائے گا۔