سینٹرل جیل فیصل آباد میں سزائے موت کے 2 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی،
سزائے موت پانے والوں میں ساجد عرف طارو اور محمد اختر عرف حسینا شامل ہیں
جمعہ 13 مارچ 2015 22:43
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13مارچ۔2015ء) سنٹرل جیل میں سزائے موت کے 2 قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا جس کے بعد ملک بھر میں سزائے موت پانے والوں کی تعداد 27 ہو گئی ہے۔تفصیلا ت کے مطابق سنٹرل جیل فیصل آباد میں علی الصبح سزائے موت کے دو مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔
(جاری ہے)
جیل حکام کا کہنا ہے کہ تختہ دار پر لٹکانے سے قبل دونوں مجرموں کا طبی معائنہ بھی کیا گیا جب کہ اس موقع پر جیل کے اطراف سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
جیل حکام کا کہنا ہے کہ ساجد عرف طارو کو ایک شخص کے قتل کے جرم میں پھانسی دی گئی جب کہ محمد اخترعرف حسینا کو قتل اور زیادتی کے جرم میں تختہ دار پر لٹکایا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملے کے بعد حکومت کی جانب سے سزائے موت کی بحالی کے بعد سے اب تک 27 افراد کو تختہ دار پر لٹکایا جا چکا ہے۔مزید اہم خبریں
-
بھارت میں آسٹریلوی صحافی کو مودی حکومت پر تنقید کی سزا ملی؟
-
شمالی کوریا کا وفد کے ایران کے غیر معمولی دورے پر
-
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
-
شیخ رشید کے خلاف ایک الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
-
بشریٰ بی بی کو زہردیے جانے کے خدشہ کا کیس، پیرتک ٹیسٹ کروا کر رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزارقائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
وزیراعظم شہا زشریف کی مزار قائد پرحاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیرکی ملاقات ، عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی
-
پاکستان ایران تجارتی معاہدوں پر امریکہ کی تنبیہ
-
یوکرین کے لیے 61 بلین ڈالر کی امریکی امداد
-
کراچی کو ایک دن بند رکھنے سے ساڑھے 3 ارب روپے کے نقصان کا انکشاف
-
’میرا بیٹا فوجی تحویل سے غائب ہے، کیا مجھے راتوں کو نیند آتی ہوگی؟‘
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.