صنعتی اور معاشی ترقی کیلئے متعلقہ اداروں میں رابطے ناگزیر ہیں ، ڈاکٹر اشرف،
پاکستان کینو کی پیداوار میں سر فہرست ہے مگر اس کی ویلیٴوایڈیشن برازیل کی ایک کمپنی کر رہی ہے، چیئرمین پاکستان سائنس فاوٴنڈیشن
جمعہ 13 مارچ 2015 23:14
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13مارچ۔2015ء) پاکستان سائنس فاوٴنڈیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف ستارہٴ امتیاز، تمغہ حسن کارکردگی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر رضوان اشرف سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا کہ پاکستان میں علم کے بنیاد پر صنعتی اور معاشی ترقی کیلئے انڈسٹری ِاکیڈیمیا اور آر اینڈ ڈی کے اداروں میں رابطے ناگزیر ہیں۔
پاکستان بنیادی طور پر زرعی ملک ہے ہم ابھی تک زرعی اجناس کی پیداواریت بڑھانے کے چکر میں پڑے ہوئے ہیں حالانکہ موجودہ زرعی پیداور میں ویلیٴوایڈیشن کی اشد ضرورت ہے۔ کینو سے لے کر گندم تک کی برآمد ہو رہی ہے اگر ہم نجی شعبہ کے ذریعے ویلیٴو ایڈیشن کا سلسلہ شروع کریں تو ہماری آمدنی میں زبردست اضافہ ہو سکتا ہے۔(جاری ہے)
ہم ابھی تک اپنی غذائی ضروریات کیلئے صرف مہنگی گندم پر انحصار کر رہے ہیں جبکہ اس مقصد کیلئے سستی مکئی کی پیداوار بھی بڑھائی جا سکتی ہے۔
پاکستان کینو کی پیداوار میں سر فہرست ہے مگر اس کی ویلیٴوایڈیشن برازیل کی ایک کمپنی کر رہی ہے اس طرح حلال گوشت کے معاملے میں بھی پاکستان کیلئے ویلیٴو ایڈیشن کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر رضوان اشرف نے کہا کہ ہم 2 ارب کا چاول برآمد کرکے خوش ہیں حالانکہ پاکستان میں پانی کی شدید قلت ہے۔ اس کے برعکس ہم 6 ارب کا خوردنی تیل درآمد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے زرعی تحقیقی اداروں کو چاول اور گنے کے چکر سے نکلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ریگولیٹری باڈی ہے اس کو اپنا یہ کردار ملک و قوم کے بہترین مفاد میں سر انجام دینے کیلئے درست فیصلے کرنا چاہیئں۔ اس موقع پر چیمبر سینئر نائب صدر ندیم اللہ والا، نائب صدر انعام افضل خان، پاکستان ٹیکسٹائل سٹی کے چیئرمین ریحان نسیم بھراڑہ ، ڈائیز اینڈ کیمیکلز ایسوسی ایشن کے راشد منیر، پاکستان سائنس فاوٴنڈیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد حسنین بھی موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
اس وقت عہدوں میں نہیں الجھنا چاہیے، میری گورنر شپ کا سفر سب کے سامنے ہے،گورنر سندھ
-
بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماءاخونزادہ چٹان پر حملہ کرنے والوں کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا
-
پنجاب حکومت کا خصوصی افراد کیلئے ”ہمت کارڈ“ اور”نگہبان کارڈ“جاری کرنے کافیصلہ
-
بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست دوبارہ بحال
-
جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف انکوائری، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی معاملے پر کمیٹی بنادی گئی
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.