23 مارچ کی آمد آمد ، پاک فوج کے چاک وچوبند دستوں نے پریڈ گراؤنڈ کا کنڑول سنبھال لیا

جمعہ 13 مارچ 2015 00:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13مارچ۔2015ء) 23 مارچ کی آمد آمد ، پاک فوج کے چاک وچوبند دستوں نے پریڈ گراؤنڈ کا کنڑول سنبھال لیا ہے ۔پیراشوٹرز نے طیاروں کے ذریعے اپنی ریہرسل کر تے ہوئے لاکھوں شہریوں کا دل موہ لیا ،پریڈ گراؤنڈ احاطہ کو خار دار تاروں کے ساتھ ساتھ ایک دیوار سے ڈھانپنے کا کام مکمل ہو گیا ہے ۔رات 8بجے سے شکرپڑ یاں روڈ کو عام ٹریفک کیلئے بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز تائیس مارچ کے حوالے سے پاک فوج کے پیراشوٹرز نے طیاروں کے ذریعے اپنی ریہرسل کی اس موقع پر لاکھوں شہریوں نے نہ صرف دیکھا بلکہ ایکسپریس وے پر ٹریفک روانی کے دوران بھی موبائل سے تصاویر بھی بنائیں گئیں،اس موقع پر متعد د خواتین اور مردوں کو دیکھا گیا جنہوں نے پاک فوج کے لئے ہاتھ اٹھا کر دعائیں بھی کیں ۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ پاک فوج نے گزشتہ ایک ہفتہ سے جنگل ایریا کا نہ صرف کنٹرول سنبھالا ہوا ہے بلکہ پریڈ ایریا کو خار دار تاروں اور ایک دیوار سے بھی ڈھانپ دیا گیا ہے تاکہ سیکورٹی کو فول پروف بنایاجا سکے،ذرئع کا کہنا ہے کہ رات کے سائے ڈھلتے ہی عام ٹرانسپورٹ کے لیے شکر پڑیا ں سڑک کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق آج ہفتہ سے ہی ہو گا۔

متعلقہ عنوان :