ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ نے بچوں کو قطرے پلا کر تین روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا
ہفتہ 14 مارچ 2015 17:19
قصور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ نے گزشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کو قطرے پلا کر تین روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا ہے ۔
(جاری ہے)
اس موقع پرای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد شکور ،ڈسٹرکٹ سرویلنس آفیسر و انچارج پولیو مہم ڈاکٹر محمد خالد، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر شفیق احمد رانا ،اے ایم ایس ڈاکٹر رانا پرویز اقبال ، ڈی ایم ایس ڈاکٹر رضوان صادق ، ڈپٹی نرسنگ سپریٹنڈنٹ مسرت مجید ،ڈی اوسوشل ویلفیئر عباد علی جتالہ ،ڈپٹی ڈی او سوشل ویلفیئر محمد اکبر رضا، صحافیوں اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی او عدنان ارشد او لکھ نے کہا کہ ضلع قصور میں تین روزہ پولیو مہم 16تا 18مارچ 2015 تک جاری رہے گی اور اس کی کامیابی کیلئے تمام محکمہ جات کے افسران محنت ، لگن اور جذبے سے کام کریں اور اس میں کسی قسم کی سستی یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر 5لاکھ42ہزار736بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے جس کیلئے1210ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جن میں1039موبائل ٹیمیں ‘121فکسڈ اور 50ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.