ون ویلنگ روکنے کیلئے گزشتہ روز لبرٹی چوک میں آگاہی کیمپ لگایاگیا
ہفتہ 14 مارچ 2015 17:19
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) چیف ٹریفک آفیسرطیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ ون ویلنگ جیسے خونی کھیل کو روکنے کیلئے ہم سب کو مل کر کوششیں کرنا ہو گی۔ اس حوالہ سے گزشتہ روز لبرٹی گول چکر کے قریب اٹلس ہنڈا اور فاسٹ کیبل کے تعاون سے ٹریفک آگاہی کیمپ لگایا گیا جس میں مختلف سکولوں کے بچے شامل ہوئے۔ بچوں نے ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے مختلف بینرز اُٹھا رکھے تھے۔
آگاہی کیمپ میں موٹر سائیکل سواروں کو پمفلٹ تقسیم کیے گئے اور موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو بریف کیا گیا۔ آگاہی کیمپ میں اٹلس ہنڈا کے سیفٹی مینیجر تسلیم شجاع بھی موجود تھے۔چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں انہیں ون ویلنگ جیسے خطرناک کھیل سے روکنا ہم سب کا فرض ہے اورخصوصاََ والدین اس میں پولیس کی مدد کریں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس ون ویلنگ کو روکنے کیلئے کوشاں ہے اس سلسلہ میں گزشتہ روز آگاہی کیمپ بھی لگایا گیا جس میں نوجوانوں کو بریف کیا گیا۔
ٹریفک ایجوکیشن ٹیم کے ساتھ مختلف سکولوں کے بچوں نے بھی آگاہی پمفلٹ تقسیم کیے اور لوگوں کو اس خطرناک کھیل کے نتائج بھی بتائے ۔ چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ 60 سے زائد وارڈنز ویڈیو کیمروں کے ساتھ مختلف شاہراہوں پر تعینات کئے گئے ہیں جو ون ویلرز کی تصاویر اور موٹر سائیکلزکے نمبرز فوکس کریں گے۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.