جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی، دولت اللہ خان

ہفتہ 14 مارچ 2015 17:24

ہنگو( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی،نچلی سطح پر اقتدار کی منتقلی سے عوامی مسائل حل ہو نگے،ضلع ہنگو میں شفاف لوگوں کو میرٹ پر انتخابی عمل میں شریک کریں گے۔ان خیالات کا اظہارجماعت اسلامی ضلع ہنگو کے معروف ضلعی رہنما دولت اللہ خان نے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نظام کی تبدیلی کے لیے جدو جہد کر رہی ہے۔

میرٹ،انصاف اور اصولوں کی فراوانی کے لیے سراج الحق کی قیادت میں جدوجہد جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

دولت اللہ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے جماعت اسلامی نے گراؤنڈ ورک مکمل کر لیا ہے خاص طور پر ضلع ھنگو میں گاؤں کی سطح تک مشاورت کی گئی ہے ہم بلدیاتی انتخابات میں نئے،متحرک،ایماندار اور پڑھے لکھے امیدواروں کو سیاسی اکھاڑے میں اتاریں گئے اور کلین سویپ کریں گے جماعت اسلامی کے ضلعی رہنما دولت اللہ نے ایک سوال کے جواب میں صحافیوں کو بتایا کہ مشکل حالات میں بھی جماعت اسلامی نے عوام کو صحت،تعلیم،روز گار اور سماجی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بے مثال اقدامات اٹھائے ہیں جن کی بدولت عوامی مشکلات میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام ہی اصل جمہوریت ہے کیونکہ اس کی بدولت اختیارات اگراس روٹ پر منتقل ہوتے ہیں اور عوامی مسائل مقامی سطح پر حل کرنے کا موقعہ ملتا ہے اس لیے جماعت اسلامی نے باقائدہ مہم شروع کر دیاہے اور انشاء اللہ بلدیاتی نظام میں ہم اپنے امیدوار کھڑے کر کے کلین سویپ کریں گے۔