رواں سال گیس بحران جبکہ 2017 ءتک بجلی بحران پر قابو پا لیں گے : خواجہ آصف

ہفتہ 14 مارچ 2015 20:35

رواں سال گیس بحران جبکہ 2017 ءتک بجلی بحران پر قابو پا لیں گے : خواجہ آصف

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ رواں سال گیس بحران جبکہ 2017 ءکے آخر تک بجلی بحران بھی ختم کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے پاسپورٹ آفس کے افتتاح کے موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس کی قلت پر قابو پانے کے لیے ایل این جی درآمد کی جا رہی ہے جبکہ مسلم لیگ ن کی حکومت رواں سال گیس کی قلت اور سال 2017 ءکے آخر تک بجلی بحران پر بھی قابو پا لے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ گیس سے بجلی پیدا کرنے والے پاور پلانٹ لگائے جا رہے جن سے جلد از جلد بحران ہر قابو پانے میں مدد ملے گی۔