شکاگو میں سینٹ پیٹرکس ڈے جوش و خروش سے منایا گیا،

سبز کپڑے پہنے سیکڑوں لوگوں نے پریڈ کی جبکہ دیکھنے والوں کی بڑی تعداد نے بھی سبز لباس پہن رکھے تھے

اتوار 15 مارچ 2015 15:03

شکاگو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء) امریکا کے شہر شکاگو میں سینٹ پیٹرکس ڈے منایا گیا ، فوجیوں اور لوگوں نے سڑکوں پر پریڈ کی اور دریائے شکاگو کو سبز رنگ دے دیا گیا۔ شکاگو میں گزشتہ ترپن برس سے سینٹ پیٹرکس ڈے جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

سبز کپڑے پہنے سیکڑوں لوگوں نے پریڈ کی جبکہ دیکھنے والوں کی بڑی تعداد نے بھی سبز لباس پہن رکھے تھے۔ چمکتے سورج اور روشن دن نے لوگوں کے جوش و خروش میں اضافہ کیا۔ پریڈ میں شامل میوزک بینڈ اور پولیس کے مارچ کو لوگوں نے کھل کر داد دی۔ اس موقع پر دریائے شکاگو کو سبز رنگ دیا گیا۔