امریکہ کا مالدیپ کے سابق صدر کو سنائی جانیوالی قید کی سزا پراظہار تشویش،

مقدمے کی سماعت کے دوران فوجداری ضابطوں کی پاسداری کو یقینی نہیں بنایا گیا، جین ساکی، مالدیپ جمہوریت، قانون کی حکمرانی کیساتھ اپنی وابستگی ثابت کرے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

اتوار 15 مارچ 2015 15:32

واشنگٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء) امریکہ نے مالدیپ کے سابق صدر محمد نشید کو 13 سال کی قید کی سزا سنائے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقدمے کی سماعت کے دوران فوجداری ضابطوں کی پاسداری کو یقینی نہیں بنایا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مالدیپ کے قانون اور عالمی فرائض کی انجام دہی کی خلاف ورزی کے تحت مقدمہ چلانے کی اطلاعات پر ہمیں دکھ پہنچا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سابق صدر نشید کیخلاف چلائے گئے مقدمے کی پہلی سماعت کے دوران انہیں قانونی مدد کی عدم دستیابی اور ججوں کی جانب سے فرائض کی آزادانہ ،منصفانہ انجام دہی کو یقینی نہیں بنایا گیا۔ ترجمان نے مالدیپ کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کیساتھ اپنی وابستگی ثابت کرے۔