داعش مسلح اور مالی طور پر مستحکم ہونے کے باوجود ناقابل شکست نہیں ہے ، جان برینن،

انتہاء پسند منظم ، سخت جنگجو ہیں، راتوں رات ختم نہیں کیا جاسکتا، اتحادی ممالک کے فضائی حملوں نے ان کی قوت کو کم کیا ہے، سربراہ سی آئی اے

اتوار 15 مارچ 2015 15:32

نیو یارک(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء) امریکی سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے سربراہ جان برینن نے کہا ہے کہ داعش مسلح اور مالی طور پر مستحکم ہونے کے باوجود ناقابل شکست نہیں ہے۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں کونسل آن فارن ریلشنز سے خطاب کرتے ہوئے سی آئی اے کے سربراہ نے کہا کہ انتہا پسند منظم اور سخت جان جنگجو ہیں، انہیں راتوں رات ختم نہیں کیا جاسکتا،انہوں نے کہا کہ امریکی قیادت میں اتحادی ممالک کے فضائی حملوں نے ان کی قوت کو کم کیا ہے ، انہیں بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے جس کے باعث عراق اور شام میں کامیابیوں کی اہلیت کے حوالے سے ان کے امیج کو دھچکا لگا ہے۔

انہوں نے کہا کہ داعش میں گروہ بندی بھی سامنے آئی ہے، انہوں نے کہا کہ داعش مسلح اور مالی طور پر مستحکم ہے لیکن اس کے باوجود اسے شکست دی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :