ماڈل گرل ایان علی کے نخرے، جیل کا کھانا کھانے سے انکار
اتوار 15 مارچ 2015 20:17
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15مارچ۔2015ء) پانچ لاکھ ڈالرز دبئی سملگل کرنے کی کوشش میں ملوث ماڈل ایان علی کے اڈیالہ جیل میں نرالے تقاضے، ناشتہ میں انڈا اور پراٹھا کھانے سے انکار، جوسز منگوا کر پیئے، لنچ بھی بکسٹوں سے کیا۔اڈیالہ جیل میں جوڈیشل ریمانڈ پر قید ماڈل ایان علی نے اتوار کی صبح ناشتا میں جیل کا انڈا، پراٹھا کھانے سے انکار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ان کو ناشتا میں جوس پینے کی عادت ہے تاہم جیل عملہ نے ان کی یہ خواہش پوری نہ کی۔
کافی وقت گزرنے کے بعد اسے اورنج اور انار کے جوسز فراہم کر دیئے گئے۔ ماڈل ایان علی نے دوپہر میں بھی جیل مینو کے مطابق کھانا کھانے سے انکار کرتے ہوئے بسکٹ کھانے کی ضد کی جو عملہ نے پوری کر دی جبکہ سہ پہر کو ایان نے جوسز پی کر ہی اپنی پیاس بجھائی۔(جاری ہے)
ایان علی کی فرمائشوں سے تنگ عملہ نے اسے دوستوں سے بھی ملنے کی اجازت دی۔ جیلہ عملہ کا کہنا ہے کہ ماڈل ایان علی کرکٹ کی بھی بڑی شیدائی نکلیں اور بار بار پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان میچ کی اپ ڈیٹس لیتی رہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایان علی کل عدالت میں اپنی ضمانت کے حوالہ سے درخواست دائر کر سکتی ہیں۔ دوسری جانب ماڈل ایان علی کی سفری دستاویزات قبضے میں لے لی گئی ہیں۔ ماڈل گرل ایان علی نے ایک سال کے دوران کراچی اور اسلام آباد سے دبئی اور ابوظہبی کے لئے پندرہ بار سفر کیا۔ ائیرپورٹ دستاویزات سے انکشاف ہوا ہے ماڈل گرل ایان علی نے ایک سال میں پندرہ بار دبئی اور ابوظہبی گئیں۔ ایان نے بیرون ملک کے لیے زیادہ تر سفر کراچی ایئرپورٹ سے کیا۔ ماڈل گرل آخری بار 8 مارچ 2015ء کو ابوظہبی سے پاکستان آئیں ۔ ماڈل گرل جنوری میں تین مرتبہ بیرون ملک گئیں۔ ایک ماہ میں تین بار بیرون ملک سفر کے دوران وہ دو سے تین دن پاکستان رہیں۔ کسٹم حکام نے ماڈل گرل ایان کی سفری تفصیلات قبضے میں لے لی ہیں جس پر ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی کہ کیا وہ پہلے بھی منی لانڈرنگ میں ملوث رہی ہیں۔ دنیا نیوز نے ایان کے بیرون ممالک سفر کی تفصیلات حاصل کر لی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.