تاندلیانوالہ،اولاد نہ ہونے پر شوہر نے فائر مار کر بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

اتوار 15 مارچ 2015 21:18

تاندلیانوالہ،اولاد نہ ہونے پر شوہر نے فائر مار کر بیوی کو موت کے گھاٹ ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2015ء)تاندلیانوالہ اولاد نہ ہونے پر شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ،مقتولہ کی 5سال قبل شادی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تاندلیانوالہ تھانہ صدر کے علاقے چک نمبر394گ ب خیالی دی جھوگ کے رہائشی مکرم علی نے اولاد نہ ہونے پر اپنی 20سالہ بیوی یاسمین کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ،پولیس کے مطابق ملزم مکرم اولاد نہ ہونے پر اپنی بیوی کو طعنے دیتا تھاجس پر متعدد باردونوں میاں بیوی میں جھگڑا بھی ہو چکا تھا ،ملزم دوسری شادی بھی کرنا چاہتا تھا جبکہ اسکی بیوی کی طرف سے دوسری شادی کی اجازت نہ ملنے پر ملزم نے طیش میں آ کرگولیاں مار دیں اور موقع سے فرار ہو گیا ،مقتولہ کی 5سال قبل شادی ہوئی تھی ،پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے مقدمہ درج کر لیا۔