”کہیں خوشی کہیں غم“،یوحنا آباد دھماکوں سے لاہور سمیت پورا ملک غم زدہ ہو گیا‘ پاکستان کے کرکٹ میچ جیتنے پر خوشی کا بھی اظہار

اتوار 15 مارچ 2015 22:29

”کہیں خوشی کہیں غم“،یوحنا آباد دھماکوں سے لاہور سمیت پورا ملک غم زدہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2015ء) کہیں خوشی کہیں غم، گزشتہ روز لاہور کے علاقہ یوحنا آباد میں دھماکوں میں 15 افراد لقمہ اجل بنے اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔ گاڑیوں کے شیشے توڑے گئے اور دکانوں کو لوٹا گیا۔

(جاری ہے)

معصوم تیسری جماعت کا طالب علم جاں بحق ہونے سے والدین غم سے نڈھال ہو گئے۔ لاہور سمیت پورا ملک دلخراش واقعہ پر غم زدہ ہو گیا جبکہ دوسری جانب عالمی کرکٹ کپ میں پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان میچ میں پاکستانی ٹیم کی شاندار کامیابی پر قوم نے خوشی کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :