سعودی عرب ، غیر قانونی تارکین وطن کو ملک سے نکالنے کا اعلان

اتوار 15 مارچ 2015 22:29

سعودی عرب ، غیر قانونی تارکین وطن کو ملک سے نکالنے کا اعلان

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2015ء) سعودی عرب نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو ملک سے نکالنے کا اعلان کیا ہے جس کے نتیجے میں سینکڑوں پاکستانی شہریوں کے بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو ملک سے نکالنے کا اعلان کیا ہے جب کہ اس حوالے سے وزرات داخلہ کے حکام کا کہنا تھاکہ ملک میں غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکی مزدوروں کے ساتھ اقامہ کی مدت ختم ہونے والے غیرملکیوں کو گرفتار کرکے سعودی عرب سے نکال دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت نے غیر قانونی تارکین وطن اورغیرقانونی طور پر کام کرنے والوں کو ملک چھوڑنے کی 3 بار مہلت دی تھی لیکن اب غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی میں گرفتارافراد کو ملک بدر کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :