نائن زیرو پرچھاپے کے دوران گرفتارافراد سے متعلق فیصلہ عدالت کرے گی، قائم علی شاہ،رینجرزکے کامیاب آپریشن کے بعد سندھ میں اغوا برائے تاوان کی وارداتیں ختم ہوگئی ہیں، ایم کیوایم جرائم پیشہ افراد سے لاتعلقی کااظہارکرے یا پھر ان کیخلاف کارروائی کی حمایت کرے، قانون سے بالاترکوئی نہیں ،وزیراعلیٰ سندھ کی سکھرایئرپورٹ پرمیڈیا سے بات چیت
اتوار 15 مارچ 2015 22:30
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2015ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہاہے کہ الطاف حسین ہم پرتنقید کرلیں لیکن فوج کومتنازعہ نہ بنائیں۔ ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پرچھاپے کے دوران گرفتارافراد سے متعلق فیصلہ عدالت کرے گی۔ ایم کیوایم جرائم پیشہ افراد سے لاتعلقی کااظہارکرے یا پھر ان کے خلاف کارروائی کی حمایت کرے، قانون سے بالاترکوئی نہیں ہے۔
کامیاب آپریشن کے بعد سندھ میں اغوابرائے تاوان کی وارداتیں ختم ہوگئی ہیں۔اتوارکوسکھر کے سرکٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سید قائم علی شاہ نے کہاکہ رینجرزتقریبا 2 سال سے خفیہ معلومات پرآپریشن کررہی ہے اور میری نگرانی میں رینجرزاورپولیس کی دہشت گردوں،جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائی جاری ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ رینجرزکے کامیاب آپریشن کے بعد سندھ میں اغوا برائے تاوان کی وارداتیں ختم ہوگئی ہیں۔
وزیر اعلی سندھ نے کہاکہ ایم کیوایم سے سیاسی طورپرتعاون اوراس حوالے سے بات چیت جاری ہے، سیاست اورجرائم دوالگ چیزیں ہیں اور جرائم کوسیاست سے منسلک نہیں کیاجاسکتا لہٰذا جرائم پرسودے بازی یامفاہمت کی بات نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں آپریشن تمام جماعتوں کے اتفاق رائے کے بعد شروع کیا گیا جس میں پیپلزپارٹی کے لوگ بھی مارے اور پکڑے گئے ہیں جب کہ ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پرچھاپے کے دوران گرفتارافراد سے متعلق اب عدالت فیصلہ کریگی۔انہوں نے کہا کہ جومجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہوگا،اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ رینجرزکواختیارات دینے کافیصلہ تمام جماعتوں کواعتماد میں لیکرکیا گیاہے،اور تمام جماعتیں اس فیصلے پرمتفق ہیں۔شہر قائد میں قیام امن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن بحال ہوگیاہے،لوگ رات دوبجے بھی ساحل سمندرپر جاتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
-
عمران خان کا جیل سے باہر آنا ڈیل کے تحت ہی ہو سکتا ہے،حامد خان
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
پنجاب میں داخل ہونے والے 2 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک
-
لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں "اپنی چھت اپنا گھر" پروجیکٹ کی اصولی منظوری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.