شریک چیئرمین آصف زرداری قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کے جانشین ہیں ‘ پی پی پی قانون کی حکمرانی اور عدالتوں کے احترام پر یقین رکھتی ہے‘ بھٹو ازم نے پاکستانی اور کشمیری عوام کو ایک لڑی میں پرو رکھا ہے ‘لوگوں کو زرداری کی یاد آنا شروع ہو گئی ہے ‘وہ پیپلز پارٹی کی حکومت کے بارے میں لکھنا اور ان کی خدمات کو سراہنا شروع ہو گئے ہیں

وزیر اطلاعات،زراعت و لائیو سٹاک سید بازل علی نقوی کی پیپلز پارٹی کے وفد سے بات چیت

پیر 16 مارچ 2015 14:01

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء ) وزیر اطلاعات،زراعت و لائیو سٹاک سید بازل علی نقوی نے کہا ہے کہ شریک چئیرمین آصف علی زرداری قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کے جانشین ہیں ، پی پی پی قانون کی حکمرانی اور عدالتوں کے احترام پر یقین رکھتی ہے ۔ بھٹو ازم نے پاکستانی اور کشمیری عوام کو ایک لڑی میں پرو رکھا ہے ۔لوگوں کو آصف علی زرداری کی یاد آنا شروع ہو گئی ہے اور وہ پیپلز پارٹی کی حکومت کے بارے میں لکھنا اور ان کی خدمات کو سراہنا شروع ہو گئے ہیں ۔

آصف علی زرداری نے مضبو ط معیشت اور مستحکم ادارے آنے والی حکومت کے حوالے کئے تھے ۔پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو ہر بحران میں ملک کی کشتی کو بھنور سے نکال کر لاتی ہے ۔مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیاء کا نامکمل ایجینڈا ہے بھارت جب تک اس اہم مسئلے کو حل نہیں کرتا اس کے ساتھ تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔

(جاری ہے)

۔وزیراطلاعات نے ان خیالات کا اظہار پی پی پی کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوے کیا ۔

سید بازل علی نقوی نے کہا کہ کشمیری عوام نے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کے نظریات کے ساتھ قلبی وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کو کامیاب بنایا اور ہم ایک طویل جدوجہد کے بعد اس مقام پر پہنچے ۔انہوں نے کہا ریاست میں جمہوریت کاتسلسل بھی شہید بھٹو کی وجہ سے ہے جنہوں نے ایکٹ 74کے ذریعے کشمیری عوام کو حق رائے استعمال کرنے کا احتیارر دیا ۔

شہید بھٹو نے آزاد کشمیر کی تعمیر وترقی میں خصوصی دلچسپی لی جسے بعد میں محترمہ بینظیر شہید نے آگے بڑھایااور پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین پاکستان آصف علی زرداری کی ولولہ انگیز قیادت میں کشمیری عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے ۔انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اور مضبوط خارجہ پالیسی کے ذریعے کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا اور کشمیری عوام کو سیاسی طور پر منظم کیا ۔

انہوں نے کہا محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی دی جس نے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ۔سید بازل علی نقوی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو جب بھی اقتدار ملا ملک بحرانوں کا شکار تھا یہ پارٹی قیادت کا ویژن تھا کہ ملک کو ہر بار پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہی نکالا ۔انہوں نے کہا آزاد کشمیر میں میڈیکل کالجز محترمہ بینظیر بھٹوکا وعدہ تھا جسے صدر پاکستان جناب آصف علی زرداری نے پورا کیا ۔یہ ایک بڑا کارنامہ ہے۔