ہا ئر ایجوکیشن کمیشن نے 11 ماہ کی طویل تعطل کے بعد بالآخر ایچ ای سی کے لئے فل ٹائم ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تقرری کا عمل شروع کر دیا

پیر 16 مارچ 2015 15:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) ہا ئر ایجوکیشن کمیشن نے 11 ماہ کی طویل تعطل کے بعد بالآخر ایچ ای سی کے لئے فل ٹائم ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تقرری کا عمل شروع کر دیا ہے تاہم ذرائع نے بتایا کہ ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے لئے شارٹ لسٹ کئے جانے والے 2 امیدواروں کی پیشہ وارانہ حیثیت پر سوالیہ نشان ہے بتایا گیا ہے کہ مذکورہ دونوں امیدوار ایچ ای سی کے وضع کردہ معیار پر پورا نہیں اترتے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے لئے شارٹ سیکٹر کے لئے ایک امیدوار کا تعلق این جی او سے ہے اور پی ایچ ڈی بھی نہیں ہے ایچ ای سی ایمپلائز ریکروٹسنٹ رولز 2009 کے مطابق ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے لئے قاندانہ صلاحیتوں کے ساتھ پی ایچ ڈی ہونا ضروری ہے کمیشن کی دستاویزات کے مطابق پرنسپل اکاؤنٹنٹ افیسر کی اسامی کے لئے 150 امیدواروں نے اپلائی کیا جن میں سے 10 کو شارٹ لسٹ کیا گیا جن کے 18 مارچ کو انٹرویو ہوں گے اسی طرح پرنسپل اکاؤنٹنٹ آفیسر کی طرح ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی ادارے کے 60 ارب روپے کے سالانہ بجٹ کا سربراہ ہونا ہے اور وہ کمیشن کے سیکرٹری کے طور پر کام کرتا ہے اور وہ تمام شعبوں سے متعلق اہم فیصلہ سازی کا ذمہ دار بھی ہوتا ہے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی کا عہدہ 15 اپریل 2014 سے خالی ہے اس عہدہ کے لئے شارٹ لسٹ کی گئی ۔

(جاری ہے)

خاتون امیدوار نور آمنہ ملت ہے جوپی ایچ ڈی ہے انہوں نے ایم بی اے بھی کیا ہوا ہے وہ ڈائریکٹر جنرل ایچ ای سی اسلام آباد رہ چکی ہیں دیگر شارٹ لسٹ کئے گئے افراد میں ڈاکٹر محمد رفیق بلوچ ڈائریکٹر جنرل ایچ ای سی ڈاکٹرمظہرسعید ڈی جی ( پی اینڈ ڈی ) ایچ ای سی ، ڈائریکٹر کامران جہانگیر ڈائریکٹر شفاء ملت تعمیر یونیورسٹی اسلام آباد ، ڈاکٹر قیصر عباس ڈین کوم سٹم انسٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اسلام آباد اور ڈاکٹر محمدعباس چودھری سابق وائس چانسلر انجینرنگ یونیورسٹی ٹیکسلا شامل ہیں ۔

ایچ ای سی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تقرری میں ہر صورت میرٹ کوملحوظ رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک باصلاحیت اور اہل امیدوار کی تلاش ہے رواں سال کے آخر میں تقرری کا عمل شروع ہو جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :