مقبوضہ کشمیر‘ لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد ہلاک

پیر 16 مارچ 2015 15:15

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ مٹی کے تودے گرنے کے واقعات پونچھ اور پولامہ کے علاقوں میں پیش آئے جن میں ایک خاتون سمیت تین افراد ملبے تلے دب کر ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

واضح رہے مقبوضہ کشمیر بھر میں بارشوں‘ برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں نظام زندگی بری طرح مفلوج ہو کر رہ گیا ہے