پاکستان گروپ آف جرنلسٹس ضلع ہٹیاں بالا،چناری،چکوٹھی کے زیر اہتمام بدین کے سینئر صحافی اور پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے نائب صدر سحر حسین جعفری کو ہراساں کرنے اور ان پر تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پیر 16 مارچ 2015 16:13

چناری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) پاکستان گروپ آف جرنلسٹس ضلع ہٹیاں بالا،چناری،چکوٹھی کے زیر اہتمام بدین کے سینئر صحافی اور پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے نائب صدر سحر حسین جعفری کو ہراساں کرنے اور ان پر تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا صحافیوں کو ٹارگٹ کلنگ ،ان پر قاتلانہ حملے اور انھیں ہراساں کرکے خوف زدہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ان خیالات کا اظہار میر بشیر صدر آل پاکستان گروپ آف جرنلسٹس نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ سینئر صحافی سحر جعفری کو ایس ایس پی بدین خالد مصطفی کورائی نے بد کلامی کے ساتھ دہشت گردی میں پھنسانے کی دھمکیاں دی ہیں پاکستان فروپ آف جرنلسٹس ضلع ہٹیاں بالا اس کی پر زور مذمت کرتے ہیں ضلع ہٹیاں بالا کے صدر اعجاز میر نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت واقع کا نوٹس لے صحافیوں کو ہراساں کرنا اور انھیں ان کے کام سے روکنے پر شدید مذمت کرت ہیں صحافیوں کے خلاف سازشیں بند کی جائیں مظاہرین سے راشد کاظمی،عبد الوحید،عدنان فاطمی،عاصم بشیر،اسد علی۔

(جاری ہے)

راشد اشرف و دیگر نے خطاب کیا مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان گروپ آف جرنلسٹس ہٹیاں بالا کے پلیٹ فارم سے ہٹیاں بالا،چناری،چکوٹھی کے صحافیوں نے اجتماحی مہم جاری رکھنے کا فیصلہ کر کے قومی یکجہتی کا ثبوت دیا ہے

متعلقہ عنوان :