شدید بارش اور برف باری کے باوجود دو طرفہ سرینگر مظفرآباد بس سروس معمول کے مطابق روانہ

پیر 16 مارچ 2015 16:13

چناری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) شدید بارش اور برف باری کے باوجود دو طرفہ سرینگر مظفرآباد بس سروس معمول کے مطابق روانہ لائن آف کنٹرول کو ملانے والے امن برج سے 18 مسافروں نے کراسنگ کی تفصیلات کے مطابق پیر کے روز مظفرآباد سرینگر بس سروس کے زریعے آزاد کشمیر سے16 مسافر مقبوضہ کشمیر گئے اور مقبوضہ وادی سے صرف2 مسافر آزاد کشمیر آئے بس سروس کے بعد آج منگل کے روز سے دو طرفہ تجارت شروع ہو گی جو جمعہ کے روز تک جاری رہے گی دو طرفہ تجارت کے لیے لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب مال بردار ٹرک پہنچنا شروع ہو گے

متعلقہ عنوان :