میانمار کاسرحدپار بم گرنے سے چینی باشندوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس

پیر 16 مارچ 2015 16:27

نیپیداو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) میانمار کی حکومت نے ہمسایہ ملک چین کی سرحد کے قریب باغیوں کے ساتھ لڑائی کے دوران چینی باشندوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ کے ساتھ مل کر اس واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میانمرر کی حکومت کی جانب سے چین کی سرحد کے قریب باغیوں کے ساتھ لڑائی کے دوران چینی باشندوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا گیا ہے ۔

گزشتہ روز اس لڑائی کے دوران ایک بم چینی سرحدی علاقے میں جا گرا، جس کے نتیجے میں 5 چینی باشندے ہلاک ہو گئے تھے۔ اس واقعے کے بعد بیجنگ حکومت نے اپنی فوج اور جیٹ طیارے سرحدی علاقوں کی حفاظت کے لیے روانہ کر دیے تھے۔ چینی حکام نے واقعے پر شدید ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے میانمار کو خبردارکیا تھا کہ اگر دوبارہ ایسا واقعہ ہوا تو چینی فوج کسی بھی قسم کی کارروائی سے گریز نہیں کرے گی۔

(جاری ہے)

میانمار کی حکومت نے کہا ہے کہ بیجنگ کے ساتھ مل کر اس واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی۔واضح رہے کہ چینی وزیراعظم لی کیکیانگ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ چین میانمار سے ملحقہ اپنے سرحدی علاقے کی حفاظت کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ بیجنگ میں پریس کانفرنس کے دوران چینی وزیر اعظم نے سرحدوں کے دفاع اور چینی شہریوں کے تحفظ کے بارے میں اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کادفاع کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور چین اپنے عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا بخوبی جانتا ہے۔

متعلقہ عنوان :