لیبیا میں حملوں کی ذمہ داری اسلامک اسٹیٹ سے وابستہ گروہ نے قبول کر لی

پیر 16 مارچ 2015 16:27

دمشق/ طرابلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء )شدت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے حامیوں نے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس اور شہر مصراتہ پر حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طرابلس میں ایک پولیس چیک پوائں ٹ کو نشانہ بنایا گیا جبکہ مصراتہ کے ایک بازار میں کار بم حملہ کیا گیا۔ ان دونوں حملوں میں ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ چھ ماہ قبل ’اسلامک اسٹیٹ‘ سے وفاداری ظاہر کرنے والے ایک جنگجو گروہ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔