زراعت پاکستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت اختیار کر چکی ہے،سید مقبول شاہ

پیر 16 مارچ 2015 17:25

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء)زراعت پاکستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی سی حیثیت اختیار کر چکا ہے ۔ان خیا لات کا اظہار سید مقبول شاہ اسسٹنٹ ڈائر یکٹر زراعت پلانٹ پروٹیکشن وپیسٹ وارننگ بہاولنگرنے ضلع سے مختلف زرعی ادویات کے نمونہ جات حاصل کر نے کے دوران کیا اور نمونہ جات حاصل کر کے تجزیہ کیلئے لیبارٹری ارسال کر دئیے ۔

تفصیلات کے مطابق سید مقبول شاہ نے اپنے سٹاف مبشر حسن زراعت انسپکٹر اور رضوان وغیرہ کے ہمراہ مارکیٹ میں مختلف کمپینیو ں کے مختلف زرعی ادویات کے نمونہ جات لیکر تجزیہ کیلئے لیبارٹری ارسال کر دئیے ہیں اس سلسلہ میں سید مقبول احمد شاہ نے موقع پر موجود علی اکبر علی،زاہد حسین انجم ،چوہدری طارق جاوید سمیت دیگر میڈیا نمائند گان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی معیشت کا زیادہ تر درومدار زراعت پر ہی منحصر ہے بلکہ یہ کہنا حق بجانب ہو گا کہ پاکستانی معیشت میں زراعت ریڑھ کی ہڈی کی سی حثیت اختیار کئے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اور کسان بھائیوں کو زراعت کی نئی ٹیکنالوجی وجدت کے ذریعے بھر پور پیداوار حاصل کر نی چاہئے تاکہ معیشت کو مزید مظبوط کیا جا سکے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ معیاری زرعی ادویات کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ کسانوں کو مقامی مارکیٹوں میں معیاری زرعی ادویات کی فراہمی کے لئے بھر پور کوشش کی جائے گئی جبکہ غیر معیاری زرعی ادویات کی فروخت میں ملوث کسی بھی فرد واحد کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گئی اور انکے خلاف سخت تادیبی قانونی کاروائی عمل میں لاکر ان کو نشان عبرت بنا دیا جائے گا ۔