مخالفین الزامات کے ثبوت سامنے لائیں ورنہ ہتک عزت کا دعویٰ دائر کروں گی ،جھوٹی الزام تراشیاں قابل افسوس ہیں،وزیر وزیرپانی و بجلی میرے شروع کردہ منصوبوں پر سیاسی دکان چمکانے کی بجائے عوامی فلاح کے نئے منصوبے متعارف کروائیں ،سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی عمائدین سے گفتگو

پیر 16 مارچ 2015 19:54

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2015ء) سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیر پانی وبجلی کی جانب سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ میں ناکامی اور گھریلو صارفین تک سوئی گیس کی عدم فراہمی پر شرمندگی محسوس کرنے کی بجائے میرے حلقہ میں عوام کو بیوقوف بنانے کے لئے جھوٹی الزام تراشیاں قابل افسوس ہیں ، میرے اوپر لگائے گئے الزامات کا میرے مخالفین کے پاس کوئی ثبوت ہے تو میڈیا کے ذریعے فوری طور پر منظر عام پر لایا جائے ورنہ بے بنیاد اور من گھڑت زہریلا پراپیگنڈہ کرنے والوں کو ہتک عزت کا دعویٰ کے ذریعے عدالت میں طلب کیا جائے گا ،وزیر پانی و بجلی میرے منظور کروائے گئے عوامی فلاح کے منصوبوں پر سیاسی دکان چمکانے کی بجائے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے نئے پراجیکٹ متعارف کروائیں ، پاسپورٹ آفس کوبے چک کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا کر بند کرنا "ن" لیگ کی قیادت کی سیاسی مخالفین کو کچلنے کی پرانی روایات کی عکاس ہے ،عوامی فلاحی منصوبوں کی جگہ کی تبدیلی سے محض سیاسی مفادات کا حصول تو ممکن بنایا جا سکتا ہے لیکن اس کے ذریعے سیاسی طفلانہ سوچ کو پروان چڑھایا گیا ہے ، سیاسی مفادات کی خاطر عوامی فلاحی منصوبوں کا قتل عام "ن"لیگ کی سیاسی حماقتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو اپنے ڈیرہ کوبے چک میں عمائدین سے گفتگو کر رہی تھیں ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیاسی مخالفین پر کیچڑ اچھالنا خواجہ محمد آصف اور اس کے حواریوں کا پرانا وطیرہ ہے ۔ لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ میں ناکامی اور گھریلو صارفین تک سوئی گیس کی عدم فراہمی پر شرمندگی محسوس کرنے کی بجائے میرے حلقہ میں عوام کو بیوقوف بنانے کے لئے جھوٹی الزام تراشیاں قابل افسوس ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے اوپر لگائے گئے الزامات کا میرے مخالفین کے پاس کوئی ثبوت ہے تو میڈیا کے ذریعے فوری طور پر منظر عام پر لایا جائے ورنہ بے بنیاد اور من گھڑت زہریلا پراپیگنڈہ کرنے والوں کو ہتک عزت کا دعویٰ کے ذریعے عدالت میں طلب کیا جائے گا ۔ اس موقعہ پر سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے خواجہ محمد آصف اور ان کے حواریوں کو میڈیا کے کسی بھی چینل پر آمنے سامنے بیٹھ کر اپنے دور کے اپنے حلقہ میں ترقیاتی کاموں کی شفافیت کے حوالہ سے مناظرے کا کھلا چیلنج دیتے ہوئے کہا بصورت دیگر نندی پور پاور پراجیکٹ اور درجنوں چائنیز کمپنیوں کے ساتھ کئے گئے معاہدوں پر اٹھنے والی انگلیوں کے حوالہ سے عدالتی کمیشن کے قیام سے قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی ۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ خواجہ محمد آصف نے میرے منظور شدہ منصوبوں کا افتتاح کر کے اپنی جگ ہنسائی کی ہے ۔ میڈیا کے اس دور میں جعلی سیاسی کریڈٹ لینے والے بے نقاب ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور اقلیتوں کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنی خاندانی بادشاہت کے نشہ میں چور ہو کر پنجاب حکومت سیاسی مخالفین کو کچلنے میں مصروف عمل ہے۔ڈاکٹر فردو س عاشق اعوان نے گزشتہ روز لاہور میں پیش آنے والے غیر انسانی اندوہناک واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور حکومت کو نیشنل ایکشن پلان پر فوری عملدرآمد کروانے کے لئے بروقت اور ضروری اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بد قسمتی سے نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات کی فہرست میں شامل نہیں ہے ۔ اس پر عملدآمد کروانے کے لئے حکومت کے پاس فنڈز کی عدم دستیابی ہے اور کہا کہ حکومت کے پاس پل ، میٹرو ، موٹر کے ذریعے بھاری کمیشن والے منصوبہ جات کے لئے وسائل اور وقت ہے مگر عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے تعین کردہ نیشنل ایکشن پلان کے ذریعے فنڈز دستیاب نہیں۔حکومت اپنی سمت کو درست کرے ورنہ کل کا واقعہ پنجاب حکومت کا مجرمانہ کردار عوام کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے پر مجبور کردے گا ۔

متعلقہ عنوان :