چینی ہیکرز نے جارج بش کے دور میں اہم امریکی راز چوری کیے، سابق سربراہ قومی سلامتی ایجنسی کا انکشاف
پیر 16 مارچ 2015 00:07
میسوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2015ء) امریکی قومی سلامتی ایجنسی کے سابق سربراہ نے انکشاف کیا ہے کہ جارج بش کے دور حکومت میں چینی ہیکرز کاروباری راز حاصل کرنے کے لیے امریکا کی بڑی کارپوریشنز کی ویب سائٹس کو ہیک کیا جس کے ذریعے انہوں نے اہم امریکی اداروں کے کئی راز چوری کیے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر جارج بش کے دور حکومت میں قومی سلامتی کونسل کے سربراہ مِک کونیل نے میسوری یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا کہ ہمارے دور میں چینی ہیکرز نے امریکا کے ہر بڑے کارپوریشن میں نقب لگائی اور معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جو آج تک جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہیکرز نے کانگریس، محکمہ دفاع وخارجہ سمیت دیگر بڑے اداروں کے کمپیوٹروں تک رسائی حاصل کرکے اہم معلومات بھی حاصل کیں جب کہ اس وقت کی حکومت نے امریکی تجارتی منصوبے اور تفصیلات چرانے پر کئی چینی ہیکرزکو گرفتار بھی کیا تھا۔(جاری ہے)
مِک کونیل کے مطابق چینی ہیکرز کی جانب سے زیادہ تر کاروباری راز اور منصوبوں کو چرانے کی کوشش کی گئی جن میں جدید ٹیکنالوجی، ونڈ ملز ڈیزائن، گاڑیوں ، طیاروں ، خلائی جہازوں اور سافٹ ویئر وغیرہ شامل ہیں جب کہ ان ہیکرز کو چینی حکومت کی بھی مکمل تائید حاصل تھی جس کے لیے حکومت نے تقریباً ایک لاکھ ہیکرز کو بھی بھرتی کیا۔
مِک کونیل کے مطابق گزشتہ برس ایسے پانچ چینی باشندوں کے خلاف عدالت نے باضابطہ فردِ جرم عائد کی جو ویسٹنگ ہاوٴس، یو ایس اسٹیل اور ایلکووا کمپنی کی معلومات چرانے میں ملوث تھے۔ واضح رہے کہ نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے سابق سربراہ مِک کونیل امریکی سیکیورٹی فرم بْوزایلن ہیملٹن کے مشیر بھی رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.