ھنگو،گونمنٹ پرائمری سکول مغل آباد بلیامینہ خستہ حالی کا شکار ،سکول کے طلباء کا مستقبل تاریک

منگل 17 مارچ 2015 12:41

ھنگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء)گونمنٹ پرائمری سکول مغل آباد بلیامینہ خستہ حالی کا شکار ،سکول کے طلباء کا مستقبل تاریک ،سکول کے لئے صرف ایک استاد ناکافی ہے ،چار سال تک مذکورہ سکول پر پولیس کا قبضہ تھا ،تقریباً 6ماہ قبل پولیس نے اپنا تھانہ سکول سے دوسری جگہ تبدیل کر دیا ،چار سال تک سکول میں پولیس کے تھانے کی وجہ سے طلباء ایک حجرے میں سبق پڑھنے پر مجبور تھے اس حوالے سے ایک سروے کے دوران علاقہ بلیامینہ مغل آباد کے مکینوں ذاہد اللہ بنگش،سابق خاتون کونسلر زینب جان و دیگر نے شکایات کے انبار لگاتے ہوئے بتایا کہ آج سے چار سال قبل گورنمنٹ پرائمری سکول مغل آباد بلیامینہ پر پولیس نے قبضہ کر کے سکول میں تھانہ بلیامینہ بنایا تھاجس کی وجہ سے چار سال تک سکول کے طلباء ایک حجرے میں سبق پڑھنے پر مجبور تھے جس کی وجہ سے طلباء کی پڑھائی پر انتہائی برا اثر پڑا اور طلباء کی سکول جانے میں عدم دلچسپی پیدا ہوئی جس کی وجہ سے بچوں کی تعدا کم ہوتے چلی گئی اور مغل آباد کے بچوں کا مستقبل تاریک ہوتا چلا گیا اب تقریباً 6ماہ پہلے پولیس نے مذکورہ سکول سے اپنا تھانہ دوسری جگہ تبدیل کر دیا جس کے بعد سروے کے دوران جب سکول کو دیکھا گیا تو سکول کا عمارت مکمل طور پر خستہ حال اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے سکول کا بونڈری وال بھی جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور گر گیا ہے سکول کے کمرے اور برامدہ بھی قابل رحم ہے سکول میں فرنیچر کباڑ میں تبدیل ہو گئے ہیں فرنیچر نہ ہونے کی وجہ سے سکول کے طلباء زمین پر بیٹھنے پر مجبور ہیں اور سکول کے کمروں کے چھتیں بھی بارش کے دوران ٹپکتی ہیں جبکہ چار دیواری انتہائی نیچے ہونے کی وجہ سے طلباء غیر محفوظ ہیں اس وقت سکول میں جماعت پنجم تک صرف 64طلباء ہیں جس کیلئے صرف ایک ٹیچر ہے سکول میں اساتذہ نہ ہونے کی وجہ سے طلباء کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے اور سکول میں علاقے کے بچے داخلے میں عدم دلچسپی لے رہے ہیں اس وقت جماعت پنجم میں 10،چہارم میں 9،سوئم میں 7،دوئم میں 7،اعلی میں 9،ادنی میں 20،استقبالیہ میں 2طلباء ہیں مذکورہ سکول میں میں بچوں کی عدم دلچسپی ،بچوں کا داخلہ نہ لینا سکول میں سٹاف اور فرنیچر کی کمی ،عمارت کی خستہ حالی علاقہ کے عوام نے صوبائی حکومت ،محکمہ تعلیم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے