سانحہ یوحناآبادمیں سات مسلمان شہید، 14مسیحی جاں بحق ہوئے ، املاک توڑنا اور انسانوں کوزندہ جلانا بھی دہشتگردی ہے ، چوہدری نثار
منگل 17 مارچ 2015 13:57
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ2015ء) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہ اب تک سانحہ یوحناآباد میں سات مسلمان شہید اور 14مسیحی بھائی مارے گئے ، چرچ پر حملوں کے علاوہ دوانسانوں کو زندہ جلانا اور املاک کی توڑ پھوڑ بھی دہشتگردی ہے ، ایسانہیں ہوسکتاکہ دہشتگرد تیلی لگائیں اور ہم خود آگ بھڑکادیں ، اس سے پہلے بھی مسیحی عبادتگاہوں پر حملے ہوئے لیکن ایساردعمل کبھی نہیں دیکھاگیا، فوٹیج میں شرپسندعناصر کے چہرے عیاں ہیں اور کسی کے ساتھ بھی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان کاکہناتھاکہ ایوان میں بی اقلیتی اراکین کی تقاریرسنی ، مسلمان ہوں یا عیسائی ، قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں اور وہ تمام پاکستانی تھے، مسیحی کمیونٹی سے مکمل اظہار یکجہتی کرناچاہتے ہیں لیکن ریکارڈ کی درستگی کے لیے وہ واضح کرناچاہتے ہیں کہ پہلے مرحلے میں یعنی خود کش حملے میں 10مسیحی اور پانچ مسلمان مارے گئے ، دومسلمانوں کو میسحی برادری نے زندہ جلادیا، ہسپتالوں میں زیرعلاج دومسیحی گذشتہ روز دم توڑگئے اور دو افراد اس سے ہٹ کر احتجاج کے دوران سڑک حادثے میں مارے گئے یعنی مجموعی طورپر سات مسلمان اور چودہ مسیحی مارے گئے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.