او پی ایف گرلز کالج ایف ایٹ ٹو میں من پسند افراد کی تقرریاں

منگل 17 مارچ 2015 14:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) او پی ایف گرلز ایف ایف ایٹ ٹو کے سٹاف کو من پسند بھرتیوں کے باعث پریشانی کاسامنا ، کالج کے عارضی سٹاف کو ریگولر کرنے کا ایشو 2009 سے التواء کا شکار ہے جبکہ اوورسیز فاؤنڈیشن یا پھر وزارت اوورسیز پاکستانیوں اور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ میں تعلق واسطہ رکھنے والوں کو ریگولر یا براہ راست ریگولر بنیاد پر تقرر کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق او پی ایف گرلز کالج ایف ایٹ ٹو میں نچلے گریڈ کے گیارہ ملازمین گزشتہ سات سالوں سے ڈیلی ویجز یا پھر قلیل ادائیگیوں پر کام کر رہے ہیں تاہم ان کے بعد آنے والے ایسے ملازمین کی تقرریا#ں کی جارہی ہیں جن کے تعلقات ہیں جبکہ ریفرنس نہ رکھنے والے ڈیلی ویجز کے ملازمین کو متعلقہ وزارت نظر انداز کر رہی ہے رپورٹ کے مطابق کالج کے ایک نچلے گریڈ کے ملازم نے بتایا کہ ہم نے اس سلسلے میں اوورسیز پاکستانیوں اور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کے سیکرٹری سکندر اسماعیل سے اس سلسلے میں ملنے کی کوشش کی تاہم انہوں نے ملاقات سے نہ صرف انکار کر دیا بلکہ ایک وارننگ لیٹر بھی جاری کر دیا ۔