شامی صدر کو امن مذاکرات کا حصہ نہیں بنایا جائے گا، امریکا

منگل 17 مارچ 2015 16:46

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) امریکا نے کہا ہے کہ شام میں قیام امن کی کوششوں کے دوران شامی صدر بشار الاسد کو مذاکرات کا حصہ نہیں بنایا جائے گا۔ عالمی میڈیاکے مطابق امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے ایک بیان میں کہا کہ واشنگٹن حکومت اسد کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ ویک اینڈ پر امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بظاہر کہا تھا کہ شامی تنازعے کے خاتمے کے لیے صدر اسد کو مذاکراتی عمل میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

تاہم ساکی نے کیری کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ہمیشہ ہی کہتا رہا ہے کہ شامی بحران کے حل کے لیے اسد حکومت کے نمائندوں کی مذاکراتی عمل میں شرکت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جان کیری کا اشارہ اسی طرف تھا، نہ کہ اسد کو براہ راست اس عمل میں شامل کرنے کی جانب۔

متعلقہ عنوان :