بھارتی شہر چندی گڑھ میں کشمیری طلبا کا کالج سے نکالے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

منگل 17 مارچ 2015 16:46

چندی گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء )بھارتی شہر چندی گڑھ کے کالج میں زیر تعلیم50 سے زائد کشمیری طلبا کو کالج انتظامیہ نے حکومت کی طرف سے اسکالر شپ کی مد میں ادائیگی نہ ہونے پر بے دخل کردیاجس پر طلبا نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق چندی گڑھ میں ایک کالج میں زیر تعلیم مختلف کورسز کرنے والے پچاس سے زائد کشمیری طلبا کو ادارے کی طرف سے بے دخل کیے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا کالج انتظامیہ نے طلبا کو بھارتی حکومت کی طرف سے اسکالر شپ کے وعدوں کے باوجود ادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے بے دخل کیا۔

کشمیری طلبا بھارتی وزیراعظم کی خصوصی اسکالر شپ اسکیم کے تحت رقوم کے اجرا کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اسکیم کے تحت ادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے کیمپس اور ہوسٹل سے بے دخل کر دیا گیا ہے طلبا کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلی انتظامیہ بھی انھیں کوئی مدد فراہم نہیں کر رہی۔