انٹرنیٹ کے سرگرم ہیکر گروپ نے داعش سے متعلق 9,200 اکاوٴنٹس کی نشاندہی کردی

منگل 17 مارچ 2015 16:47

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء ) انٹرنیٹ کے سرگرم ہیکر گروپ’ ’انونیمس“ اور اس کے ساتھ کام کرنے والے ساتھیوں نے داعش کے حامی 9,200 ٹوئٹر اکاوٴنٹس کے نام شائع کردےئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان اکاوٴنٹس کے نام شائع کرنے کا مقصد سوشل میڈیا ویب سائٹس کی کرتا دھرتاوٴں کی توجہ اس عسکریت پسند گروپ کی انٹرنیٹ پر موجودگی کو ختم کرنے کی طرف دلانا ہے۔

وائس آف امریکہ اس فہرست میں شامل اکاوٴنٹس کی آزادانہ تصدیق نہیں کر سکا ہے مگر جن اکاوٴنٹس کا جائزہ لیا گیا ان میں سے اکثر پر داعش کے سیاہ اور سفید جھنڈے کی تصویر پائی گئی اور یہ چند منٹوں یا دنوں قبل فعال تھے جبکہ کئی اکاوٴنٹس کو معطل کر دیا گیا تھا۔شرکاء کے بیانات کے مطابق سینکڑوں صارفین اور متعدد سرگرم گروپوں نے اس فہرست کو مرتب کرنے میں مدد دی۔

(جاری ہے)

ایکس آر ایس او این ای‘ نے ایک بیان میں کہا کہ اس مسئلے کی طرف جتنی زیادہ توجہ ہو گی اس بات کا امکان اتنا ہی بڑھے گا کہ ٹوئٹر ان اکاوٴنٹس کو بند کرنے کے بارے میں اقدام کرے گا اور داعش کی پروپیگنڈہ کرنے اور نئے ممبر بھرتی کرنے کی صلاحیت پر اثر انداز ہو گا۔ یہ تنظیم اپنا تعارف ڈیجیٹل انسداد دہشت گردی کی ماہر سائبر سیکورٹی فرم“ کے طور پر کرواتی ہے۔اس ماہ کے اوائل میں ٹوئٹر نے داعش سے متعلقہ ہزاروں اکاوٴنٹس کو معطل کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :