میرپور ضمنی انتخابات، بیرسٹر سلطان کو ایک اور بڑا سیاسی دھچکا، آزاد امیدوار اسمبلی چودھری جہانزیب چودھری محمد اشرف کے حق میں دستبردار

منگل 17 مارچ 2015 17:17

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) ایل اے تھری میرپورکے ضمنی انتخابات میں بیرسٹرسلطان کو ایک اور بڑاسیاسی دھچکا۔ سب سے بڑی یونین کونسل کھاڑک سے آزادامیدواراسمبلی چوہدری جہانزیب پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوارچوہدری محمداشرف کے حق میں دستبردارہوگئے اور ہزاروں ساتھیوں سمیت چوہدری محمداشرف کی حمایت کا اعلان کردیا۔

منگل کے روزوزیراعظم ہاؤس میں پرہجوم پریس کانفرنس میں سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ چوہدری جہانزیب نے مسلم کانفرنس چھوڑ کرپیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوارچوہدری محمداشرف کے حق میں دستبردار ہوگئے اور ان کی انتخابی مہم چلانے کا اعلان کیا۔ پریس کانفرنس سے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید، نامزد امیدوارچوہدری محمداشرف ، پارٹی کے سیکرٹری جنرل ووزیرخزانہ چوہدری لطیف اکبر، چوہدری طارق، راجہ ذوالفقار نے بھی خطاب کیااس موقع پر وزیربحالیات عبدالماجد خان، وزیرامورمنگلا ڈیم و ایم ڈی اے محمدحسین سرگالہ، ڈپٹی سپیکر شاہین کوثر ڈار، پیپلزپارٹی سٹی کے صدرغلام رسول عوامی، ایڈمنسریٹرضلع کونسل چوہدری مشتاق، وزیراعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری عامرذیشان جرال، مشیراطلاعات مرتضیٰ درانی، پیپلزپارٹی کے راہنماچوہدری قاسم مجید، ناظم گجر، ندیم قاسمی اور دیگربھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے چوہدری جہانزیب کی ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت اور چوہدری اشرف کی حمایت کا خیرمقدم کیااور کہاکہ چوہدری جہانزیب کی پیپلزپارٹی میں شمولیت سے حلقہ میں بیرسٹرسلطان کی یرغمالی سیاست ختم ہوگئی اور اہلیان میرپورکواقتدارپرست اور تنگ نظرلیڈروں سے گلوخلاصی ہوگئی۔ انھوں نے کہاکہ چوہدری جہانزیب کو پارٹی کے اندر باعزت مقام دیاجائے گااور عوامی حقوق کے لیے ان کی جنگ کو کامیابی سے ہمکنار کیاجائے گا وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے کہاکہ ان کا خود تعلق بھی کھاڑک کے ساتھ ہے اور کھاڑک کے عوام 60 سال سے بیرسٹرسلطان کی استحصالی سیاست کا شکارتھے اور اب چوہدری جہانزیب کی پیپلزپارٹی میں شمولیت سے انھیں نجات ملے گی۔

وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے کہاکہ شکست بیرسٹرسلطان کا مقدرہے چوہدری جہانزیب نے پریس کانفرنس میں کہاکہ میں نے چوہدری نورحسین کے کہنے پر بے شمار قربانیاں دیں اور مصیبتیں جھیلیں مگرانھوں نے عوام کا استحصال کرنے کے سواکچھ نہیں کیااب میں نے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی دعوت پر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکی اور گلے شکوں کے باوجود چوہدری محمداشرف کی حمایت کا اعلان کیااور انھوں نے اس فیصلے میں پوری یونین کونسل کھاڑک اور شہرسے ان کے خاندان کے دوستوں اوراحباب کی حمایت حاصل ہے۔

چوہدری جہانزیب نے کہاکہ کھاڑک سے بیرسٹرسلطان کی سیاست کو ختم کردیاہے چنددنوں میں پیپلزپارٹی کا جلسہ کراؤں گا۔ انھوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کے لیے سینئروزیرچوہدری محمدیاسین اور چوہدری حق نواز نے بھی انھیں دعوت دی۔ انھوں نے کہاکہ چوہدری محمداشرف کی کامیابی کے بعد یونین کونسل کھاڑک سیاسی لاوارث نہیں رہے گی۔ انھوں نے کہاکہ میرے ساتھ کھاڑک سے پہلوان عبدالقیوم ، غازی ارشد ، چوہدری عدالت ، چوہدری نائب ، راجہ واجد پوٹھی، چوہدری عبدالقیوم ، ینگ یونین نکہ سے چوہدری شبیر،راٹھیاں سے حاجی شوکت ، چوہدری محبوب ،ایف تھری سے راجہ کاشر، چترپڑی سے حاجی ظفراقبال، اشرف بھلوٹ، بی تھری سے راجہ خالق ،ڈی ون سے چوہدری وقار خالد،کھمبال سے چوہدری شہزاد، چوہدری عمران، چوہدری عبدالرزاق، خالد بٹ ، حاجی منگتی نکہ ، عرفان بھٹوپارک، چوہدری اظہر اقبال نکہ صدیق چیمہ ، بابر مشتاق، عامر، محمدشبیر، میاں محمد ٹاؤن سے چوہدری گلزار، عدنان ظفر، آصف قریشی نے بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکرکے چوہدری محمداشرف کی حمایت کا اعلان کیاہے۔

انھوں نے کہاکہ چوہدری طارق ، فیض رسول، چوہدری نصیرکا بھی شکریہ اداکیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوارچوہدری محمداشرف نے کہاکہ میں چوہدری جہانزیب اور ان کے تمام ساتھیوں کوپیپلزپارٹی میں شمولیت پرخوش آمدید کہتاہوں اور حمایت کرنے پر شکریہ اداکرتاہوں۔ انھوں نے کہاکہ چوہدری جہانزیب کے ٹیم میں شامل ہونے سے اب میرپورکے حقوق کے لیے بھرپورسیاسی جدوجہد کریں گے۔

انھوں نے کہاکہ یرغمالی سیاست کرنے والوں کے خلاف چوہدری جہانزیب نے نئی سوچ دی ہے ۔ پورامیرپور بیرسٹرسلطان کی استحصالی اور جعلی سیاست کے خلاف متحد اور یکجاہوچکاہے۔ چوہدری جہانزیب کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے بعد ضمنی انتخابات یکطرفہ ہوچکے ہیں۔پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل و وزیرخزانہ چوہدری لطیف اکبرنے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چوہدری جہانزیب کا پارٹی میں شمولیت کا بھرپورخیرمقدم کرتے ہیں۔ ان کی شمولیت سے میرپورسے اجارہ داری کی سیاست کا خاتمہ ہوگااب کھاڑک کسی چراگاہ نہیں بنے گی۔

متعلقہ عنوان :