جموں وکشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے راجہ ذوالفقار ایڈووکیٹ نے چودھری محمد اشرف کی حمایت کا اعلان کردیا

منگل 17 مارچ 2015 17:17

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء)جموں وکشمیرپیپلزنیشنل پارٹی کے راجہ ذوالفقار ایڈووکیٹ نے ایل اے تھری ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے نامزدامیدوار چوہدری محمداشرف کی حمایت کا اعلان کردیا۔ انھوں نے یہ اعلان وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس میں راجہ ذوالفقارنے کہاکہ انھوں نے یہ اعلان اپنی ذاتی حیثیت میں کیاہے کیونکہ ڈسٹرکٹ بار میرپورکے الیکشن میں چوہدری مجید نے ان کی حمایت کی تھی اس کے علاوہ ان کا تعلق یونین کونسل کھاڑک سے بھی ہے جہاں سے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید چکسواری منتقل ہوگئے تھے ۔

انھوں نے کہاکہ چوہدری مجید سے ان کے دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں اس وجہ سے انھوں نے ذاتی حیثیت میں چوہدری اشرف کی حمایت کا اعلان کیاہے۔