اقوام متحدہ اور روس کا افغانستان میں داعش کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار

منگل 17 مارچ 2015 17:49

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) اقوام متحدہ اور روس نے افغانستان میں شدت پسند تنظٰم داعش کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا ترجمان نے کہا کہ بہت مشکل سے افغانستان میں طالبان اور القاعدہ کی سر گرمیوں کو محدود کر نے میں کامیابی ملی ہے داعش کی موجودگی سے ایک بار پھر بڑے پیمانے پر دہشت گردی کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

(جاری ہے)

ادھر روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے بھی اس معاملے پر اظہار خیال کیا کہ اس سے خطے میں بد امنی پھیلے گی۔ افغانستان میں سیکیورٹی فورسز اور اتحادی افواج کو اس معاملے پر فوری حکمت عملی مرتب کرنی چاہئے۔