قومی اسمبلی نے سیڈ ایکٹ 1976کی ترمیم کی منظوری دے دی،نجی شعبے کی شراکت سے تصدیق شدہ بیجوں کی فراہمی میں اضافہ ہوا ہو گا، ایکٹ میں غیر معیاری بیج فروخت کرنے والوں کی سزاؤں اور جرمانے کے مرتکب افراد کو جیل جانا پڑے گا، وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات بوسن کی پریس کانفرنس
منگل 17 مارچ 2015 20:46
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات بوسن نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی نے غیر تصدیق شدہ بیجوں کی فروخت کی روک تھام کیلئے سیڈ ایکٹ 1976کی ترمیم کی منظوری دے دی، ترمیم کے بعد غیر معیاری بیج کی روک تھام میں مدد ملے گی، جبکہ نجی شعبے کی شراکت سے تصدیق شدہ بیجوں کی فراہمی میں اضافہ ہوا ہو گا، ایکٹ میں غیر معیاری بیج فروخت کرنے والوں کی سزاؤں اور جرمانے کے مرتکب افراد کو جیل جانا پڑے گا۔
وہ منگل کو پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وزارت سیکرٹری اور ڈی جی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پلانٹ بریڈرز رائٹس بل کی منظوری سے زراعت کے شعبے میں انقلاب آئے گا، ہماری کوشش ہے کہ آئندہ تین ماہ کے دوران پلانٹ بریڈرز لائٹس کی منظوری قومی اسمبلی سے کروا ئی جائے جس سے مقامی اور بیرونی کمپنیوں کی سیڈ سیکٹر میں سرمایہ کاری بڑھے گی، خصوصاً ہائبرڈ اور نئی ٹیکنالوجی کو فروغ ملے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم کی جماعتیں پچھلی حکومت گرانے پر قوم سے معافی مانگیں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.