ملک میں حکومت کہیں نظر نہیں آ رہی، تحریک انصاف اسمبلی میں نہیں جائیگی‘عمران خان سے ملاقات میں حکومت مخالف تحریک کا رخ لاہور کی جانب موڑنے پر اتفاق کیا ہے‘این اے 122 کا فیصلہ آنے پردھاندلی کے نتیجے میں قائم حکومت کیخلاف لاہور سے عوامی تحریک کا آغاز کیا جائیگا‘اعلیٰ پولیس افسران کی موجودگی میں دو افراد کو زندہ جلانے کا واقعہ شرمناک فعل ہے ‘ حکومت کو ہر حال میں گھر جانا ہو گا،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت
منگل 17 مارچ 2015 21:17
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2015ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک میں کہیں بھی حکومت نظر نہیں آ رہی، تحریک انصاف اسمبلی میں نہیں جائے گی‘عمران خان سے ملاقات میں حکومت مخالف تحریک کا رخ لاہور کی جانب موڑنے پر اتفاق کیا ہے‘این اے 122 کا فیصلہ آنے کے بعد دھاندلی کے نتیجے میں قائم ہونے والی حکومت کے خلاف لاہور سے عوامی تحریک کا آغاز کیا جائے گا‘اعلیٰ پولیس افسران کی موجودگی میں دو افراد کو زندہ جلانے کا واقعہ شرمناک فعل ہے ‘حکومت کو ہر حال میں گھر جانا ہو گا۔
وہ بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ شیخ رشید احمد منگل کوتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کیلئے پہنچے تو عمران خان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔(جاری ہے)
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد شیخ رشید نے بتایا کہ ان کی عمران خان سے ان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں 95منٹ تک ملاقات ہوئی ہے، جس میں طے ہوا ہے کہ تحریک انصاف اسمبلی میں نہیں جائے گی اور تحریک کا آئندہ مرکز لاہور ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں حکومت کہیں بھی دیکھائی نہیں دے رہی، حکومت کا مستقبل عوام کے سامنے ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات میں حکومت مخالف تحریک کا رخ لاہور کی جانب موڑنے پر اتفاق کیا ہے ۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر کھل کر تبادلہ خیال ہوا اور یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ این اے 122 کا فیصلہ آنے کے بعد دھاندلی کے نتیجے میں قائم ہونے والی حکومت کے خلاف لاہور سے عوامی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ تقریباً ایک ماہ تک این اے 122 کا فیصلہ آ جائے گا جس کے بعد دونوں جماعتیں مشاورت کے بعد احتجاج کی تاریخ کا اعلان کریں گی۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ عمران خان سے ملاقات میں اتفاق ہوا ہے کہ تحریک انصاف اسمبلی میں نہیں جائے گی جبکہ عوامی مسلم لیگ تحریک انصاف کا بھرپور ساتھ دے گی۔حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ سانحہ یوحنا آباد کے بعد حکومت کہیں دکھائی نہیں دیتی جبکہ اعلیٰ پولیس افسران کی موجودگی میں دو افراد کو زندہ جلانے کا واقعہ شرمناک فعل ہے جبکہ اب اس حکومت کو ہر حال میں گھر جانا ہو گامزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.