مسلم مخالف تحریک “پیگیڈا”کا بارسلونا میں مظاہرہ
بدھ 18 مارچ 2015 12:49
بارسلونا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء)جرمنی سے شروع ہونیوالی اسلام اور امیگرنٹس مخالف تحریک”پیگیڈا”اسپین بھی پہنچ گئی اور گزشتہ روز اس تحریک سے وابستہ چند درجن افراد نے بارسلونا کے علاقے اوسپتیالیت میں مظاہرہ کیا۔مظاہرین کاکہنا تھا کہ کسی یورپی ملک میں اسلامائزیشن یا اس قسم کے کسی امکان کیخلاف برداشت کا لیول زیرو ہونا چاہیئے اورہم ایسے کسی اقدام کی حمایت نہیں کرتے۔
مظاہرے میں شریک افراد نے ایک بڑے سائز کا بینر اٹھا رکھا تھا جس پر نمایاں الفاظ میں تحریر تھا کہ “پیگیڈاکاتالونیہ”۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمیں 2004میں ہونیوالے میڈرڈ بم دھماکوں اور اسکے نتیجے میں ہلاکتوں کو نہیں بھولنا چاہیئے۔مظاہرین نے 2004میں ہونیوالے بم دہماکوں میں ہلاک ہونیوالوں سے بھی اظہار یک جہتی کیا۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ اینٹی اسلام اور امیگرنٹس مخالف تحریک”پیگیڈا”کا آغاز جرمنی کے ڈریسڈن سے ہوا تھا۔
دوسری طرف اسپین کے سب سے بڑے صوبے کاتالونیہ کی پارلیمنٹ میں “سیاسی جماعت “آئی سی وی۔ای یو ای اے”اتحاد کے ممبر ڈیوڈ کمپانیون نے کہا کہ میں اینٹی اسلام اور امیگرنٹس مخالف تحریک”پیگیڈا”کے چند درجن افرادکے مظاہرے کے انعقاد کے مسئلے پر پارلیمنٹ میں سوال اٹھاو ں گا کہ حکومت وضاحت کرے کہ اتنے چھوٹے مظاہرے پر اتنی بڑی تعداد میں پولیس کو کیوں تعینات کیا گیا اورپولیس نے کیوں اس مظاہرے کو حصار میں رکھا۔”پیگیڈا”کے مظاہرے کے دوران میڈیا کو کام کرنے سے کیوں روکا گیا۔ڈیوڈ کمپانیون کا کہنا تھا کہ کاتالونیہ میں نسل پرستی اور اسلام فوبیا کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا کیونکہ کاتالان معاشرہ روداری اور ہرقسم کے تعصبات سے پاک ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
-
اطالوی شہر وینس کا سیاحت کے حوالے سے اہم فیصلہ
-
اسرائیل نے رفاح پرزمینی حملے کی تیاری کرلی
-
بنگلہ دیش کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 42ڈگری سے متجاویز
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
-
امریکا، اسقاطِ حمل پرپابندی کے خاتمے کا بل منظور
-
پینٹاگون نے ٹیکٹیکل میزائل یوکرین منتقل کردیے، روسی میڈیا
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.