29کو چوہدری اشرف بھاری منڈیٹ لیکر کامیاب ہونگے‘چوہدری دلشاد احمد

بدھ 18 مارچ 2015 14:15

سٹوک آن ٹرنٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء)پیپلز پارٹی سٹوک آن ٹرنٹ کے راہنما اور معروف بزنس مین چوہدری دلشاد احمد نے کہا ہے کہ سیاسی مسافر کے یوم حساب کا وقت قریب آن پہنچا ہے ۔ 29کو چوہدری اشرف بھاری منڈیٹ لیکر کامیاب ہونگے ۔ انہوں نے کہا آئندہ بھی حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی انہوں نے کہا کہ چوہدری یاسین آزادکشمیر کے بھٹو ہیں انہوں نے کم وقت میں محنت اور مسلسل جد و جہد سے آزاد کشمیر کی سیاسی میں اپنا بڑا مقام بنایا ہے ۔

انہوں نے اپنے حلقہ میں بلا تخصیص تعمیر و ترقی کے کام کر کے عوام کے دل جیتے ہیں ۔ ان خیالا ت کا اظہار چوہدری دلشاد احمد نے اپنے چیمبر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چوہدری یاسین نے حلقہ میں بلا امتیاز عوام کے مسائل حل کر کے حلقہ سے براداری ازم کی سیاست کوہمیشہ کیلئے ختم کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اب عوام کسی کے دھوکے میں آنے والے نہیں یہی وجہ ہے کہ مخالفین کے پیٹ میں مروڑ پڑ رہے ہیں جس کی وجہ سے آئے روز میڈیا میں چوہدری یاسین کے خلاف گندی زبان استعمال کرتے ہیں ۔

عوام چوہدری یاسین کو دل و جان سے اپنا قائد مانتے ہیں ۔ حلقہ چڑہوئی کے عوام آمدہ انتخابات میں چوہدری یاسین کے مخالفین کو ناکوں چنے چبوائیں گے ۔ چوہدری یاسین آئندہ انتخابات میں بھی بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ۔حلقہ چڑہوئی اور سماہنی میں تعمیر و ترقی کے تمام منصوبوں کا سہرا چوہدری یاسین اور چوہدری علی شان سونی کو جاتا ہے ۔ 2016ء کے انتخابات میں پیپلز پارٹی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر دوبار کامیابی حاصل کرے گی اور چوہدری یاسین وزیراعظم ہونگے ۔ انہوں نے کہا چوہدری یاسین کے خلاف گندی زبان استعمال کرنے والے اپنی اوقات میں رہیں ورنہ ہم ان کو ان کی اوقات یاد کروا دینگے۔